
کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے سیاست سے دوری اختیار کرلی،لیاری سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے شکور شاد سیاست سے لاتعلق ہوگئے۔
اپنے بیان میں عبدالشکور شاد نے کہا کہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے آئندہ سیاسی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتا، سیاسی سرگرمیوں سے لاتعلقی اور سیاست سے دستبردار ی کا اعلان کرتا ہوں،آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا،
شکور شاد نے 2018 کے عام انتخابات میں کراچی کے علاقے لیاری سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری کو شکست دی تھی،بلاول بھٹو کو شکست دیکر لیاری کا قلعہ فتح کرنے والے شکور شاد کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کی ہلاکت نہ ہوتی تو لیاری 2008 کے انتخابات میں ہی پیپلز پارٹی کے ہاتھوں سے نکل چکا تھا۔
شکور شاد نے دعویٰ کیا تھا کہ لیاری میں گزشتہ دو انتخابات جبر کے ماحول میں ہوئے اور اس دوران لیاری میں جو کچھ ہوا یہ اس کا رد عمل تھا، اس عرصے میں لیاری کے رہنماؤں نے علاقے کو نظر انداز کیا اور یہاں صرف پاور پالیٹکس چل رہی تھی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ لوگوں میں احساس محرومی نے جنم لیا اور مسائل بھی بہت بڑھ گئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام سے لیکر 2013 تک لیاری کا میدان ہمیشہ پی پی پی کے نام رہا تھا لیکن 2018 کے انتخابات میں کسی ایک نشست پر بھی پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shakoor-shaad.jpg