ALI ARYAN
Senator (1k+ posts)
اس فورم کی حد تک اگر دیکھا جائے تو سب سے زیادہ الطاف حسین ور متحدہ کے حوالے سے تھریڈز بننے جاتے ہیں، اور ان تھریڈز میں وہ تعام خرافات ڈالے جاتے ہیں جو کے صرف اور صرف جھوٹا پروپگنڈہ ہیں، مجموئی طورپر پر دیکھا جائے تو ان تھریڈز کی جو موجدین ہیں انکی اکثریت اس فورم پر ظاہرا اپنا تعلق تحریک انصاف سے جوڑتے ہیں، لیکن درحقیقت میں وہ جماعت اسلامی کے وہ بگلے ہیں جو کے عرصہ تک جماعت اسلامی میں گھسنے کے بعد جب وہاں دال نہ گلی تو تحریک انصاف کے سپورٹرز کا لبادہ اوڑھ کر متحدہ قومی موومنٹ سے کراچی کے سیاسی میدان سے اپنی بے دخلی کا بدلہ نکال کر اپنے منافقت سے بھرے دل کو جھوٹی تسلیاں دیتے ہیں. گاہے باگاہے مختلف لوگوں کو انکی تحریر کے تناظر میں راقم نے پرکھا ہےاور بلاخر میں اس نتیجے پر پوھنچا ہوں کے یہ جماعتی بگلے آنے والے وقت کی دو بڑی جماتوں جن سے پاکستان کی خوش حالی اور ترقی وابستہ ہے ابھی سے دوریاں بڑھا کر ان دونوں جماتوں کے درمیان نفرت اور شقاوت اس حد تک بیٹھا دینا چاہتے ہیں کے انکا سیاسی دسترخوان آباد رہے اور اسی طرح سے منافقت کرتے رہیں.
تحریک انصاف کے پیرو کاروں کو اپنی صفوں میں موجود ان جماعتی بگلوں کی شناخت کرنی ہو گی جو کے وقتی موسم کے تحت ان میں آ بیٹھے ہیں اور دروں خانہ تحریک انصاف کو نقصان پوھنچا رہے ہیں
.
تحریک انصاف کے پیرو کاروں کو اپنی صفوں میں موجود ان جماعتی بگلوں کی شناخت کرنی ہو گی جو کے وقتی موسم کے تحت ان میں آ بیٹھے ہیں اور دروں خانہ تحریک انصاف کو نقصان پوھنچا رہے ہیں
.