
قومی اسمبلی کے اجلاس میں مستعفیٰ ارکان کو آنے کی اجازت نہیں، اسپیکر ڈٹ گئے
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے پینتیس مستعفیٰ ارکان کو آنے کی اجازت نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف ڈٹ گئے، کہا الیکشن کمیشن نے کسی پی ٹی آئی رکن کو بحال نہیں کیا صرف ضمنی انتخابات کا اپنا نوٹیفیکیشن معطل کیا ہے، مستعفی رکن نے کل ایوان میں آنے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشریف نے متنبہ کرتے ہوئے اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا،ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپنے فیصلے سے ہٹنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہےکہ تحریک انصاف کے جن اراکین کے استعفے منظور ہوچکے وہی فیصلہ حتمی ہے۔
انکے مطابق 35 میں سے کسی بھی رکن کو پیر کو ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی،حکام قومی اسمبلی نے متنبہ کیا ہے کہ مستعفی رکن نے ایوان میں آنے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
لاہور ہائی کورٹ یا الیکشن کمیشن نے کسی پی ٹی آئی رکن کو بحال نہیں کیا،۔ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن نے صرف ضمنی انتخابات کا اپنا نوٹیفیکیشن معطل کیا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے بھی اسپیکر کے استعفے منظور کرنے کے فیصلے کو معطل نہیں کیا ،الیکشن کمیشن نے بھی کسی بھی رکن کی رکنیت بحال نہیں کی،تحریک انصاف عدالتی فیصلے کی اپنی مرضی سے تشریح کررہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/raja-pervhaiah.jpg