تحریک انصاف چھوڑتے ہی کنسرٹ: ابرارالحق سوشل میڈیا پر زیربحث

abrar-ahahsa.jpg

معروف گلوکار اور پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق نے تحریک انصاف چھوڑدی، تحریک انصاف چھوڑتے ہوئے ابرارالحق شدید دکھ، رنج کے عالم میں نظر آئے اور انہوں نے روتے ہوئے نظم پڑھ کر تحریک انصاف کو الوداع کہا۔

اسکے اگلے ہی روز لوگوں نے ایک اور منظردیکھا جب ابرارالحق لندن میں علیم خان کے ہاؤسنگ پراجیکٹ کے زیراہتمام ایک کنسرٹ میں گاتے ہوئے نظر آئے جس پر وہ شدید تنقید کا نشانہ بنے۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اگر ابرارالحق نے یہی کرنا تھا تو کم از کم ایک دو ہفتے کا بریک ہی لے لیتے، اگر اگلے دن کنسرٹ ہی کرنا تھا تو ایک دن پہلے رونے دھونے کا ڈرامہ کرنیکی کیا ضرورت تھی۔

صحافی طارق متین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ابرار الحق لاھور میں رونے کے بعد علیم خان کے فنکشن مین جا کر شرکت کی۔ ایک دن بعد افسوس، پشیمانی، رونا دھونا سب غائب تھا۔میں پریشان ہوں کہ ایک دن بعد کیسے باہر جاکر آہوں آہوں کرلیتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1663069907813015552
مقدس فاروق اعوان نے تبصرہ کیا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان اس وقت جیلوں میں ہیں جو باہر ہیں وہ بھی گھٹن زدہ ماحول اور دیگر بہن بھائیوں کے لیے فکر مند ہیں، ابرار الحق کم از کم ہفتے دو کا تو بریک لے لیتے، پیسے آنے جانے والی چیز ہے،آزادی کے گانے بنانے والےاپنے گانوں پر جھومنے والوں کے لیے تھوڑی ہمدردی تو دکھاتے
https://twitter.com/x/status/1662925831386144772
عدیل کا کہنا تھا کہ ابھی ابرار الحق کا ناچتے گاتے ہوے ایک کلپ دیکھا بےشرمی کی انتہا ہے ویسے! ادھر پوری قوم کی نیندیں حرام ہوئی وی ہیں، اور یہ کل بیٹھا مگھرمچھ کے آنسو بہا رہا تھا اور آج لندن میں کھڑا ٹھمکے لگا رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1663034777530777602
جمیل فاروقی نے لکھا کہ شاید ابرارالحق کو اندازہ نہیں تھا کہ لوگ چاہے لندن کے ہوں یا لاہور کے ، دل گرفتگی اور مگرمچھ کے آنسوؤں کے درمیان فرق کرنا بخوبی جانتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1663130631247634434
بلال بشیر نے تبصرہ کیا کہ ابرار الحق آپکا انجام جواد احمد سے بھی زیادہ بھیانک ہو گا ابھی تو ابتدائے عشق ہے روتا ہے آگے آگے دیکھ ہوتا ہے کیا
https://twitter.com/x/status/1663084315016589312
عمرجٹ نے لکھا کہ کیسے منافق ہیں یار کل تک جو ابرالحق قابل نفرت تھا آج اس ابرارلحق کی عزت و تکریم کے لیکچر دے رہے ہیں۔پی ٹی آئی میں تھا تو ابرارلحق دنیا کا گھٹیا ترین گویا تھا آج پی ٹی آئی چھوڑ کے لندن اپنی پارٹی کے لیے گانے پہنچا تو مقدس ہوگیا۔۔او منافقو کتھے کھلو وی جاو۔۔
https://twitter.com/x/status/1663049734787932160
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
مسلہ ابرار کا نہیں ۔ مسلہ اغواکار بے غیرت جنرلوں اور ناجائز حکومت کا ہے
ان صحافیوں میں اتنا دم ہے تو کھل کر اغواکار جرنیلوں کی فسطائیت اور فریب کاری پر آواز اٹھائیں۔ ورنہ وہ بھی اس فسطائی رجیم کے برابر معاونت کار یا کارندے یا شکار ہیں ۔