
متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم ) پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے صرف منافقانہ سیاست کی ہے، یہ کراچی کیلئے ایک رانگ نمبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج ایک بیان جاری کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، اس بیان میں پی ٹی آئی کو کراچی کیلئے رانگ نمبر قرار دیا گیا۔
رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ ہمارا پی ٹی آئی سے معاہدے کا پہلا نکتہ ہی درست مردم شماری تھا، ہم نے پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کو کہا کہ درست مردم شماری کیلئے ہمارا ساتھ دیں، مگر پی ٹی آئی نے ہمیشہ منفقانہ سیاست کی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ فواد چوہدری گزشتہ دو ماہ سے جاری مردم شماری کے عمل میں کہا غائب تھے؟ پی ٹی آئی کے اپنے دور میں خیبر پختونخوا کے اندر کرپشن عروج پر تھی، فواد چوہدری خیبر پختونخوا کے ترقیاتی فنڈز میں ہونے والی خوردبرد کا جواب دیں۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کراچی کے شہریوں کو پی ٹی آئی کے ہاتھوں دھوکہ نا کھانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے دور میں عمران خان کو ایک دن کیلئے بھی کراچی میں رکنا گوارا نہیں تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6mqmpaka.jpg