
سینئر صحافی و تجزیہ کار طلعت حسین نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو "بے کار بینکر" قرار دیدیا ہے جس پر شوکت ترین نے انہیں طنزیہ انداز میں جواب دیا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں طلعت حسین نے ایک خبر دیتے ہوئے کہا کہ قائم مقام سیٹ اپ میں اپنی جگہ بنانے کیلئے شوکت ترین حال ہی میں مقتدر حلقوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔
https://twitter.com/x/status/1530094313266286592
طلعت حسین نے کہا کہ شوکت ترین ایک بے کار بینکر ہیں جو ایک مالی جادوگر بننے کی کوشش کررہے ہیں۔
طلعت حسین کی جانب سے اس تبصرے پر شوکت ترین سے بھی رہا نہیں گیا اور انہوں نے اس پر جواب دیتے ہوئے طلعت حسین پر طنز کر ڈالا۔
اپنی ٹویٹ میں شوکت ترین نے مسکرانے والے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ"اگر میں ایک بے کار بینکر تھا تو آپ میرا انٹرویو لینے کی کوشش کیوں کررہے تھے؟
https://twitter.com/x/status/1530167983997435904