
بھارت میں کانگریس پارٹی کی نو منتخب رکن پارلیمنٹ پریانکا گاندھی نے حکمراں جماعت بی جے پی کی تنقید کا جواب دے دیا۔
پریانکا گاندھی نے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے بیگ لیا جس پر فلسطین لکھا ہوا تھا تو بی جے پی ارکان نے پریانکا گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی حرکتیں خبروں میں رہنے کے لیے کرتی ہیں۔
اس پر پریانکا گاندھی جواب دئیے بغیر نہ رہ پائیں اور مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کہ میں وہی پہنوں گی جو میں چاہوں گی، میں کئی بار کہہ چکی ہوں کہ اس بارے میں میری سوچ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ کون سے کپڑے پہنیں گی اس کا فیصلہ کون کرے گا؟ یہ پدر شاہی نظام ہے کہ خواتین وہ پہنیں جس کا فیصلہ آپ کرتے ہیں، وہ اس کو نہیں مانتیں اور وہی پہنیں گی جو وہ چاہیں گی۔
پریانکا گاندھی نے کہا کہ میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر میرے تمام بیانات موجود ہیں۔وہ ان خیالات کا اظہار کئی بار کر چکی ہیں ۔
اس پر فوادچوہدری نے تبصرہ کیا کہ ہم جواہر لعل نہرو جیسے عظیم مجاہد آزادی کی پوتی سے اور کیا توقع کر سکتے ہیں؟ پرینکا گاندھی خنزیروں کے درمیان لمبے لمبے کھڑے ہیں، اتنی شرم کی بات ہے کہ آج تک کسی پاکستانی ممبر پارلیمنٹ نے ایسی جرات کا مظاہرہ نہیں کیا۔# شکریہ
https://twitter.com/x/status/1868619968058909123
صحافی احمد وڑائچ نے اس پر ردعمل دیا کہ پریانکا گاندھی فلسطین کے نام، رنگوں سے سجا بیگ لے کر الیکشن جیتنے کے بعد پہلی بار پارلیمنٹ (لوک سبھا) پہنچیں۔ ہمارے ہاں کی خود ساختہ بڑی خاتون رہنما کو گُوچی، ارمانی وغیرہ کے سوا کچھ نظر نہیں آتا، شاید امارات دکھانا واحد شوق ہے۔ پریانکا جتنی جرات ہمارے کسی رکن نے بھی نہیں دکھائی۔
https://twitter.com/x/status/1868625322532540835
صبیح کاظمی نے کہا کہ ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ کو یہ دکھائیں اور سکھائیں، پریانکا گاندھی فلسطین کے لیے ایک غیرمسلم ہو کر کیسے ڈٹ کر کھڑی ہے، کوئی گوچی ارمانی کا بیگ لے کر نہیں آئی۔ ذرا جرات کریں۔
https://twitter.com/x/status/1868695930226254077
ماجد نظامی نے تبصرہ کیا کہ ایک وقت وہ بھی تھا کہ پریانکا گاندھی کی دادی انڈیا کی وزیراعظم اندرا گاندھی خود ائیر پورٹ جا کر یاسر عرفات کا استقبال کیا کرتی تھیں۔ انڈیا وہ پہلا غیر عرب ملک تھا جس کے دارلحکومت دہلی میں 1975 میں یاسر عرفات کی تنظیم کا دفتر قائم کیا گیا تھا۔ اس وقت انڈیا سیکولر ہوا کرتا تھا۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1868624889768546386
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/faah1i11h22.jpg