بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کے بعد پیش ہے اپنی ہی شادی میں دلہابیگانہ

dulha-match1121.jpg


بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کا محاورہ تو آپ نے سنا تھا لیکن اپنی ہی شادی میں دلہا بیگانہ کی صورتحال ایک شادی کی تقریب میں نظر آئی جب شادی کی تقریب کےدوران میچ دیکھا جارہا تھا۔

جمعہ کے روز پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی، آصف علی نے آخری لمحات میں چار چھکے جڑ کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور ہارا ہوا میچ جتوادیا جسے شایقین نے خوب سیلیبریٹ کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں باراتی دلہا میاں کو چھوڑ کر میچ دیکھنے میں مصروف ہیں۔ شادی ہال میں میچ دکھانے کے لیے خصوصی طور پر اسکرین نصب کی گئی تھی۔


وائرل ہونے والی شائقین کرکٹ کو جیت کی خوشی میں نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک خاتون نے نعرہ لگایا کہ فائنلی ہم میچ جیت گئے ہیں۔

ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ باراتی جیت کا جشن منارہے ہیں اور دلہے میاں پیچھے کھڑے سارا تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ دلہا بیچارا یہ سب دیکھتا رہا اور پھر چپ چاپ ایک باراتی کے پاس جاکر بیٹھ گیا۔


خیال رہے کہ پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دے کر جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی جبکہ پاکستان کے ابھی نمیبیا اور سکاٹ لینڈ سے میچ ہونا باقی ہیں۔

آج نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان اہم میچ ہوگا جس میں جیتنے والی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز روشن ہوجائیں گے۔
 

Back
Top