بیک ڈور رابطے ہی ناکامی کا سبب بنتے ہیں، شاہدخاقان

13%D8%B3%DA%BE%D8%A7%DA%BE%D8%AC%DB%8C%D8%AF%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D9%82%D8%A7%D9%86%D9%86%D8%A7%D8%A8.jpg

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بیک ڈور رابطے ہمیشہ ملک کی ناکامی کا سبب بنتے ہیں، ملک کے مسائل کے ذمے دار 2018 کے انتخابات ہیں۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میرے کیس کو تیسرا سال ہے کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی، نیب نے لوگوں کی زندگیاں مفلوج کر دیں، نیب نے لوگوں کو جیلوں میں بھیج دیا، کاروبار چھوٹ گئے کیا نیب اس نقصان کا ازالہ کر سکتا ہے۔

سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج جاوید اقبال خود اپنے اثاثے بتانے سے قاصر ہیں، وہ بغیر کسی الزام کے لوگوں کو جیلوں میں بھرتے تھے مگر آج اپنے اثاثے نہیں بتا سکتے۔ میرا پہلے دن سے یہی کہنا ہے کہ نیب کو بند کر دینا چاہیے۔


لیگی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کو یہ دیکھنا چاہیے کہ 30 سال میں نیب نے کیا کیا، نیب کی بنیاد ایک آمر نے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے ڈالی۔ ہم کسی کو نااہل نہیں دیکھنا چاہتے، سیاست میں مقابلہ میدان میں ہونا چاہیے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے خود کہا ہے کہ وہ ایکسٹینشن نہیں چاہتے، حالانکہ قانون میں آرمی چیف کی ایکسٹینشن کی گنجائش موجود ہے، اچھی روایت ہے کہ انہوں نے خود اعلان کر دیا ہے۔

سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ وقت پر نئے آرمی چیف کی تقرری ہو جائے گی، روٹین کی تقرری ہے جو اپنے وقت پر ہونی چاہیے،29 نومبر سے پہلے آرمی چیف کا تقرر ہو جائے گا۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اگر ایماندار ہوں تو اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کریں لیکن یہ بغیر حساب کتاب کے لوٹنے کے شوقین ہیں ۔اگر نیب غلط تھا تو اس سے زیادہ ٹرانسپیرنٹ احتساب کے ادارے کی تجویز دیتے یا بناتے لیکن جیسے یہ ملکی اداروں کو غیر قانونی حرکتیں کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں ان کو درندے ہی کہنا بنتا ہے ۔
کرپشن کی روک تھام کا کبھی ان کے منہ سے زکر نہیں سنا چند دن اے کلاس جیل میں عیش کرنے کو اور عدالتوں کے شاہانہ پروٹو کول کے چند چکروں کے رونے روتے ہیں اور بیک ڈور ترلے منتیں جاری رکھتے ہیں اٹھارہ والے انتخابات فساد کی جڑ تھے تو وہاں سے لوٹے خرید کر منہ کالا کرنے کی بجاے الیکشن کرا لو ۔کسی ایک کو بھی اس کے جرم کی سزا اسی بیک ڈور چینل کی وجہ سے نہیں ملی اور باجوہ نے فری میں یہ منہ کالا نہیں کیا اپنا اور اپنی نسلوں کا سب نے مل کر کھایا ہے اور روتے ہیں
 

Back
Top