
بھارتی فلم انڈسٹری (بالی ووڈ) کے کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد ان کی مصیبتیں بڑھتی ہی چلی جا رہی ہیں۔ اداکار پر ہمدردیوں کے دروازے بند ہونے کے بعد مالی مشکلات بھی سر اٹھانے لگی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تعلیم کے فروغ کیلئے کام کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنی بائجوز نے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ "بائجوز" نے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد اپنی کمپنی کے تمام اشتہارات جن میں شاہ رخ خان نے کام کیا تھا وہ میڈیا پر چلنے سے روک دیے ہیں۔
بھارتی صحافی مکیش کمار نے اپنی ایک ٹویٹ میں "بائجوز" کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کررہا ہوں جس کی شاہ رخ خان تائید کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1447065332112191488
جب کہ دوسری جانب شاہ رخ خان کے خلاف اس پروپیگنڈے کو ہوا دینے والی خود حکمران سیاسی جماعت بی جے پی کا ہاتھ ہے جس کے اہم رہنما کھل کر شاہ رخ خان کو نشانہ بنا رہے ہیں اور عوام کو ان مصنوعات کے استعمال سے بھی روک رہے ہیں جن کے ساتھ کسی نہ کسی طریقے شاہ رخ وابستہ ہیں۔
بھارتیہ جننتا پارٹی (بے جے پی) سے ہمدردی رکھنے والے سادھو یوگی دیوناتھ نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ’شاہ رخ خان کی ہر فلم کا بائیکاٹ کریں۔
https://twitter.com/x/status/1447037656584450055
مودی ہی کی جماعت کے ایک اور رکن نریندر کمار چاولہ نے لکھا کہ میں بحیثیت قوم پرست اس ٹرینڈ کی حمایت کرتا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1447016242024312834
بی جے پی کے ایک ترجمان گورو گوئیل نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ شاہ رخ خان نے ایک بار کہا تھا کہ بھارت میں عدم برداشت بڑھتی جارہی ہے۔ ہاں، وہ درست تھے بھارت منشیات کو لے کر عدم برداشت کا شکار ہے۔
https://twitter.com/x/status/1447055350360772612
ایک طرف بھارتی حکمران جماعت شاہ رخ خان کے خلاف محاذ آرائی پر اتر آئی ہے جبکہ دوسری جانب ان کے حامی کوشش کر رہے ہیں کہ کسی بھی طرح اس تاثر کو زائل کیا جا سکے کیونکہ اگر ان کا بیٹا کسی قسم کی سرگرمی میں ملوث پکڑا گیا ہے تو اس کے ان کے کیریئر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں بنتا۔
https://twitter.com/x/status/1447106001572818945 https://twitter.com/x/status/1447066350040477700
پرتاب مشرا نے کہا کہ کیا مودی جی کے بھگت اب اپنے باپ کا بھی بائیکاٹ کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1447067339007037440 https://twitter.com/x/status/1447074937920004097
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gurii1121.jpg