
پشاور میں جہالت کی انتہا ، جعلی عامل کے کہنے پر حاملہ خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، شوہر کی جانب سے خاتون پر اولاد نرینہ کے لئے کافی دباوَ تھا ، اولاد نرینہ کے حصول کے لئے جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی گئی۔
خاتون کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کی سرجری کرکے کیل کو نکال دیا گیا ہے۔
خاتون کی سرجری کرنے والے نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر کا کہنا تھا کہ خاتون حاملہ ہے، سرپرکیل ٹھوکے جانے کی وجہ سے سر پر گہری چوٹ تھی، خاتون نے بتایا بیٹےکی خواہش پر پیرصاحب نے سرپرکیل ٹھوکنےکا کہا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1491035853166051334
دوسری جانب خیبرپخنتونخوا حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون کے سرمیں کیل ٹھوکنے کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7jaalioeerkeel.jpg