
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں میزبان ارشد شریف نے معاون خصوصی شہباز گل سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے گفتگو کی، ان سے نیلسن میں نواز شریف کے فیکٹری کے دورے پر سوال کیا،
جس پر معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ کہا جارہاہے کہ صرف پندرہ منٹ کا دورہ تھا لیکن اتنی بڑی فیکٹری ہے ایسا ہو نہیں سکتا، اس بات کو سائیڈ پر رکھتے ہوئے شہباز گل نے بڑے توسط سے کہا کہ میں آپ کو ایک خبر دے رہا ہوں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ شریف خاندان میں آگے شادی آ رہی ہے ، نواز شریف بھنگڑے کی پریکٹس کر رہے ہیں اور انہوں نے بھنگڑا انسٹرکٹر کو رکھا ہے،شہباز گل نے ہندی پنجابی گانے تیری ونگ دا لیلیٰ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پر نواز شریف بھنگڑا کریں گے۔
شہباز گل نے مزید بتایا کہ نواز شریف شام کے وقت آدھا گھنٹہ بھنگڑا سیشن کرتے ہیں، یہ وہ ایکسرسائز نہیں جو ڈاکٹر نے کہی بلکہ باقاعدہ بھنگڑا اسٹیپش کی ریہرسل کی جارہی ہے،گانا بھی بتادیا، لندن کا ہی ڈانس انسٹرکٹر ہے جو نواز شریف کو ڈانس سکھا رہاہے۔
شہباز گل نے خبر دینے کے بعد پھر نواز شریف کے فیکٹری کے دورے پر کہا کہ ویے تو نواز شریف بیمار ہیں لیکن لندن سے ڈھائی سو کلومیٹر دور نیلسن کی فیکٹری کا دورہ کرلیا، وہاں کوئی تیز ترین ٹرین نہیں ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ایک گھنٹے میں ڈھائی سو کلومیٹر کا سفر طے کرلیا،جس پر میزبان نے کہا کہ آٹھ گھنٹے کا سفر آنے اور جانے کا بنتا ہے۔
معاون خصوصی نے طنزو مزاح والے انداز میں کہا کہ ٹرین کے ٹکٹ قطریوں نے دیئے تھے وہ ساتھ کے گئے،دوسروں کو ایے ٹی ایم کے طعنے دیتے ہیں خود نے سپریم کورٹ میں لکھ کردیا ہوا ہے کہ ان کے اے ٹی ایم قطری ہیں۔
شہباز گل نے ساتھ ہی کہا ایک فیکٹری خریدی جارہی ہے جس کے لئے پیسا ادھر ادھر سے آیا اور کچھ پیسا پاکسران سے منی لانڈرنگ کرکے لے جایا گیا، نام معاہدہ ہونے کے بعد بتاؤں گا،
ہوسکتا ہے یہ دورہ فیکٹری کا موازنہ یا معائنہ کرنے کیلئے کیا گیا ہو،نواز شریف کا بیٹا چور نہیں وہ تو سادہ انسان ہے وہ سارے کام بتا کر پوچھ کر کرتا ہے،نواز شریف کی لندن سے میڈیکل رپورٹ نے ڈاکٹر کا لو لیٹر آئے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gill-on-naawazzzz.jpg
Last edited by a moderator: