بیشتر ارکان پارلیمنٹ اسمگل شدہ گاڑیاں استعمال کرتے ہیں، فیصل واوڈا کا انکشاف
سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ بیشتر ارکان پارلیمنٹ اسمگل شدہ گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران کیا ، سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی پالیسی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہورہی ہے،اس میں کون ملوث ہے اس کو میں جانتا ہوں اور میں نام لینے میں ایک سیکنڈ بھی نہیں لگاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک کاروباری آدمی ہوں اور مجھے معلوم ہے کہ اس اسکینڈل میں کون کون ملوث ہے۔
فیصل واوڈا اجلاس میں ٹیکس کے معاملے پر چیئرمین ایف بی آر زبیر امجد ٹوانہ سے بھی الجھ پڑے اور بولے کہ دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، پالیسی بنا کر اس پر نظر ثانی سے مسائل بڑھ جاتے ہیں، بجٹ میں ٹیکس عائد کرنے سے پورے ملک میں پراپرٹی مارکیٹ بیٹھ گئی، عام آدمی گھر نہیں خرید سکتا، آپ آئی ایم ایف کے کہنے پر ہر چیز کا بھٹہ بٹھادیں گے، ٹیکس اور پالیسیوں کی وجہ سے کوئی ہمارے ملک میں انڈسٹری نہیں لگاتا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت سے اوپر کی گاڑی پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جارہا ہے،درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس لگایا ہے، مقامی طور پر تیار گاڑیوں پر نہیں لگایا،۔
سینیٹر فیصل واوڈا بولے کہ یہ میرا کاروبار ہے اور میں جانتا ہوں کہ گاڑیوں پر ٹیکس کون لگوارہا ہے، مجھے مجبور نا کریں کہ میں عوامی سطح پر سب کچھ بول دوں۔
اجلاس میں کمیٹی نے الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی مخالفت کی اور اس معاملے کو موخر کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1803704156764393523
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/cars-faisal-vavda-pak.jpg
Last edited by a moderator: