
سینئر صحافی و تجزیہ کار غریدہ فاروقی کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حوالےسے بیان پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، غریدہ فاروقی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سماء ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے غریدہ فاروقی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کنفیوژڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے باہر مقیم پاکستانی بجائے اس ملک میں دلچسپی لینے کے بجائے پاکستان کی سیاست، معیشت،پاکستان میں آلو پیاز کی قیمت اور دیگر امور میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں، حالانکہ پڑوسی ملک بھارت کے دیگر ممالک میں مقیم بھارتی ایسا نہیں کرتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی تارکین وطن انہی ممالک میں شادیاں کرتے ہیں جہاں وہ رہ رہے ہوتے ہیں ، اور پاکستانی ڈھونڈ ڈھونڈ کر پاکستانی بہوئیں تلاش کرتے ہیں،اگر بیرون ملک مقیم لوگ انگریزوں یادیگر قوموں میں شادیاں کریں تو ان کے آٹو میٹکلی لنکس بن جائیں مگر یہ ایسا نہیں کرتے، کیونکہ یہ لوگ ذہنی طور پر اپنی شناخت کے بارے میں کنفوژڈ اور منقسم ہیں۔
غریدہ فاروقی کے اس بیان اور اس لاجک پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کھری کھری سنادیں اور ان کے بیان پرسخت ردعمل کا اظہار کیا۔
سعادت یونس نے کہا کہ غریدہ فاروقی کے مطابق اوورسیز پاکستانی کو پاکستان سے زیادہ ان ممالک سے عقیدت کرنی چاہیے جہاں وہ رہ رہے ہوتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1770732995395137842
ایک صارف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کے بجائے کس طرف دیکھیں، پاکستان کے بجائے تاجکستان میں شادیاں کریں، یہ لوگ سالانہ پاکستان میں اتنے پیسے بھیجتے ہیں جتنے پورے سال کی ہماری ایکسپورٹس نہیں ہوتیں، یہ رقم سال ہا سال سے پاکستان کی معاشی کارکردگی اور لوٹ مار پر پردے ڈال رہی ہے اگر یہ پیسے نا ہوں تو جن ہیلی کاپٹرز پر محترمہ جھولے لیتی ہیں ان میں ڈالنے کیلئے تیل بھی نا ملے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بر ون ملک مقمہ پاکستانی عمران خان کے منہ سے انصاف ، سوشل جسٹس ، خوداری ، خود انحصاری کے وہ تمام اصول سنتے ہںد جن پر مغرب عمل کرتا ہے تو وہ خود بخود عمران خان کی طرف مائل ہوجاتے ہںے۔
https://twitter.com/x/status/1770679683631198492
ایک صارف نے لکھا کہ اگر کوئی غریدہ فاروقی کی دماغی حالت جاننا چاہتا ہے تو یہ کلپ ضرور دیکھے۔
https://twitter.com/x/status/1770729080561741923
محمد عمر فاروق نے کہا کہ بیرون ملک سے کسی کو بھی اٹھا کر وزیر لگایا جاسکتا ہے وہ قابل قبول ہے مگر اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی بات کی جائے توان کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1770723913951010991
عبید نامی صارف نے لکھا کہ غریدہ فاروقی ایک ذہین انسان ہیں لہذا انہیں کسی چڑیا گھر میں محفوظ کردیا جانا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1770737965225939198
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/soai1l1h11.jpg