بیرون ملک جانے والے مسافر سے رشوت لینے پر اےاین ایف کے 3 اہلکار معطل

5anfahlkaaar.jpg

انسداد منشیات کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود (اینٹی نارکوٹکس فورس) کے عملے کے غیر قانونی اقدامات اور رشوت طلبی اور وصولی پر ادارے نے انکوائری شروع کر دی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایئرپورٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اہلکاروں کو رشوت لیتے دکھایا گیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے اے این ایف نے واقعہ میں ملوث تینوں اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ ان پر بیرون ملک جانے والے پاکستانی شہری سے رشوت مانگتے اور پھر غیر ملکی کرنسی وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1598171762231234561
ویڈیو میں ایک اہلکار کو اپنے ساتھیوں کے سامنے مسافر سے غیر ملکی کرنسی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اہلکار کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ سامان بہت زیادہ ہے، ایک شاپر لو اور دوسرا چھوڑ دو۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ اہلکار کہتا ہے کہ اگر مسافر دوسرا شاپر ساتھ لیجانا چاہتا ہے تو کوئی خدمت کرے، اہلکار کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ بیگ میں یورو، پاؤنڈ یا کوئی اور چیز نہیں ہے؟

مسافر اے این ایف اہلکار کو 2 غیر ملکی کرنسی نوٹ دیتا ہے جنہیں وہ اہلکار اپنے پاس رکھ لیتا ہے، مسافر اہلکار سے کہتا ہے کہ اسے کھانا لینا ہے جس پر اہلکار اسے کچھ رقم رکھنے دیتا ہے۔

تاہم معاملے جاری کی گئی اے این ایف کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس کنٹرول کے اہلکاروں کی غیر قانونی اقدام میں ملوث ہونے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی انتہائی اعلیٰ سطح کی انکوائری کے ذریعے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ حقائق کا پتا لگایا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انکوائری کو حتمی شکل دینے تک متعلقہ حکام کو معطل کر دیا گیا ہے۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Rana Ijaz Ahmad,
Sub Inspector,
Corporate Crime Circle,
FIA Punjab Zone-I Lahore,
0300-4356437

This officer is sending letter to citizens who receive remittance from foreign countries to appear in his office. He threat them to give him money or face money laundering charges.
 

WHAT

MPA (400+ posts)
yea to koi jurm he nahi hy , wapis lap ain ko nautari pr Islami Jamhooria Pakistan main aisa nahi hota kyh jurm kro or thori c bhee saza milay
 

NCP123

Minister (2k+ posts)
Rana Ijaz Ahmad,
Sub Inspector,
Corporate Crime Circle,
FIA Punjab Zone-I Lahore,
0300-4356437

This officer is sending letter to citizens who receive remittance from foreign countries to appear in his office. He threat them to give him money or face money laundering charges.
These NFA and FIA on airports people are so corrupt that they harass the people which ever way they can...they follow footsteps of BAJWA and PDM,,,,,
 

khan_11

Minister (2k+ posts)
صرف معطلی کافی نہیں ان درندوں کو نوکری سے نکال کر سادہ لوح مسافروں کو بچایا جائے
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

پورا ملک اس وقت چور بنا ہوا ہے آخر چوروں کی حکومت جو ہے
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
I can’t stop laughing.They are trying to give an impression that this is the first time or an unusual occurrence .Every department from customs patwarkhana,judiciary,police and bureaucracy is full of corrupt people.They don’t do anything without bribes.The whole system is rotten.
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
Rana Ijaz Ahmad,
Sub Inspector,
Corporate Crime Circle,
FIA Punjab Zone-I Lahore,
0300-4356437

This officer is sending letter to citizens who receive remittance from foreign countries to appear in his office. He threat them to give him money or face money laundering charges.
tell him to send letter to my brother because i send more then 1 crore from Germany to Pakistan this year.Then one day you will watch in news that ijaz ahmed head was found in karachi and body was found in sialkot for example.i send 1 crore on ninja turtle name by the way.
 

khan_11

Minister (2k+ posts)
ایویں ہی فضول قسم کے مطالبے نہ کرو گر ان کو نکال دیا تو اوپر والوں کا کیا بنے گا
برادر ہم ایمان کے نچلے ترین درجے پر ہیں جہاں ہم صرف دل سے برا کہہ سکتے ہیں مجھے پتا ہے ہونا کچھ نہیں دل کی بھڑاس نکالنے دیا کرو جب تک فوج بیرکوں اور بارڈرز پر محدود نہیں ہوگی یہ لوچے لفنگے شہباز اور زرداری جیسے سیاسی مسخرے آتے رہیں گے اور سب اپنی جیبیں بھر کر بیرون ممالک رہنا شروع کر دیں گے اور پبلک ذلیل ہوتی رہے گی