
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں سازش نہیں ہوئی ، سازش ہوئی ہے، بیرونی سازش کا نتیجہ یہ نکلا کہ معیشت گر گئی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے ایک بار پھر مبینہ مراسلے کا تذکرہ کیا اور کہا کہ خط کی پہلی لائن ہی یہ تھی کہ اگرعمران خان اقتدار میں رہے تو امریکا اور یورپی ممالک پاکستان کو تنہا کردیں گے، سائفر میں کہا گیا کہ عمران خان نے روس کا دورہ خود کیا ایسا نہیں تھا، سب کے اتفاق رائے کے بعد عمران خان روس گئے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کس نے امریکا کو کہا کہ عمران خان خود روس گئے۔
انہوں نے کہا کہ دورہ روس اس لیے کیا گیا تھا کہ گندم اور تیل سستی مل رہی تھی لیکن بیرونی سازش کا نتیجہ یہ نکلا کہ معیشت تباہ ہوگئی ہے، اب آئی ایم ایف نے کہہ دیا ہے جب تک فیول کی قیمت نہیں بڑھے گی پیکج نہیں ملے گا، چوروں کو لا کر کوشش کی گئی کہ ایف آئی اے میں ان کے منی لانڈرنگ کے کیسز ختم کیے جائیں۔
شیریں مزاری نے کہاکہ لوگ کہتے ہیں سازش نہیں ہوئی ، سازش ہوئی ہے ، امپورٹڈ حکومت بھارت کے ساتھ تجارت بحال کررہی ہے ، پاکستان نے مشن میں ٹریڈ افسر تعینات کر دیا ہے ، بیرونی سازش کا نتیجہ یہ نکلا کہ معیشت گر گئی ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1525044977935564800
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شریف فیملی بھارت کے ساتھ اپنی پرائیویٹ تجارت کھولنا چاہ رہی ہے، اگر آپ بھارت کے ساتھ تجارت نہیں کر رہےتویہ کامرس آفیسرزکی تقرری کس لیے ہورہی ہے، کیا یہ نوازشریف اور اس کے خاندان کی بھارت سے تجارت کے لیے یہ ہورہا ہے؟ بھارت کشمیریوں پرظلم کرے اور آپ تجارت کرنا چاہ رہے ہیں۔
شیریں مزاری نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کا حصہ بن چکا ہے، ہمار ے کچھ ارکان سندھ ہاؤس گئے، ہم نے چیف الیکشن کمشنر کوثبوت دیئے تھے، وہ قبول ہی نہیں کررہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے، مریم نواز کو اسٹیٹ لیول کی سیکیورٹی دی جا رہی ہے، عمران خان کی سیکیورٹی کو ہٹا دیا گیا، یہ لوگ کہہ رہے ہیں کوئی سازش نہیں ہوئی۔
سابق وزیر نے وزیر داخلہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ کی جرات کیسے ہوئی دھمکی دینے کی؟ رانا ثناکے پیچھے جو چھپی ہوئی قوت ہے وہ بھی ان کے پیچھے نہیں رہے گی، ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، رانا ثنا اللہ پہلے خود قانون سمجھ لیں، رانا ثنا پاگل شخص ہیں،اس قاتل نے دھمکیاں دینے کی ہمت کیسے کی۔
ایک سوال کے جواب میں شیریں مزاری نے اپنی حکومت کے دور میں وزیر قانون کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فروغ نسیم نے سب سے زیادہ خراب کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8shiteenmaari.jpg
Last edited by a moderator: