
کرکٹ کی خبریں دینے والے آسٹریلوی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیوہیڈن نے پاکستانی ٹیم شاندار بیٹنگ کو سراہتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی اوپنر بلے باز محمد رضوان ایک جنگجو کی طرح ہیں کیونکہ انہوں نے اس سیمی فائنل کے میچ سے قبل 2 راتیں دبئی کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں گزاری تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1458891966503137289
میتھیو ہیڈن نے کہا کہ رضوان سینیے کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں تھے مگر اس کے باوجود بھی وہ فٹ ہوئے ٹیم کیلئے نہ صرف کھیلا بلکہ اس میچ کے ٹاپ اسکورر بھی بنے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے 67 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 4شاندار چھکے لگائے۔
ہیڈن نے کہا کہ پاکستان نے پلان کےحساب سے بیٹنگ کی پاکستانی ٹیم کے پاس ایک زبردست موقع ہے گرین شرٹس کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آ رہا ہے۔ ورلڈ کپ کےتمام میچوں میں پاکستان نے بہترین بیٹنگ کی ہے بابراعظم اور رضوان کی بیٹنگ قابل تعریف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل پینل نے تفصیلی معائنے کے بعد شعیب ملک اور محمد رضوان کو مکمل فٹ قرار دیتے ہوئے انہیں آج کا میچ کھیلنے کی اجازت دی تھی۔ دونوں کھلاڑیوں نے فلو اور بخار کے باعث ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا۔
میتھیو نے یہ بھی بتایا کہ رضوان سیمی فائنل کی صبح ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے اور ان کی بیٹنگ کی مدد سے پاکستان ایک بہترین ہدف دینے میں کامیاب رہا اور میچ پاکستان کے ہاتھ میں ہی تھا جب تک ویڈ اور اسٹوئینس نے کم بیک نہیں کیا وہ بھی اچھا کھیلے اور میچ کو ایک اوور قبل ہی جیت لیا۔
ہیڈن نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے رضوان کو دیکھا تو وہ انہیں بلے باز کی طبیعت ابھی بھی ناساز لگ رہی تھی مگر جب میں نے پوچھا کہ ان کی طبیعت کیسی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ میں بالکل فٹ ہوں اور کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔
یاد رہے کہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھی کہ شعیب ملک اور محمد رضوان کینگروز کے خلاف سیمی فائنل کا حصہ نہیں ہونگے تاہم دونوں کھلاڑی فٹ تھے اور انہوں نے اس اہم ترین میچ کے لئے اپنی دستیابی کے لئے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rizwan-icu-semi.jpg