
مظفر آباد کے نوجوان نے بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی، اپنی جان خطرے میں ڈال کر دریا میں کودنے والی لڑکی کو بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق مظفر آباد کے علاقے گڑھی ڈوپٹہ میں 18 سالہ لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی، نوجوان نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لڑکی کو بچالیا
واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی دریا میں چھلانگ لگارہی ہے۔ نوجوان نعمان شاہ کا کہنا تھا کہ ہم دریا کنارے کھڑے تھے جب ایک لڑکی دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے لگی تھی، نوجوان کا کہنا تھا کہ ہم نے لڑکی کا ارادہ بھانپ کر اسکی ویڈیو بنائی اور اسے چھلانگ لگانے سے منع کیا لیکن لڑکی دریا میں کود گئی۔
نوجوان نے مزید کہا کہ لڑکی کو بچایا تو اس نے بتایا کہ وہ حاملہ ہے اود گھریلو مسائل سے تنگ آکر خودکشی کرنا چاہتی تھی۔
مقامی پولیس نے لڑکی کو اپنی تحویل میں لے کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jehlam.jpg
Last edited by a moderator: