
سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹویٹر پر جواب دیا ہے اور کہا ہے کہ اپنے وعدے پورے کریں بھاشنوں سے عوام کا پیٹ نہ بھریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پر مہنگائی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ مجھے ہر لمحہ یہ احساس ستاتارہتاہےکہ معاشی بدحالی کے موجودہ حالات میں
سفید پوش طبقے کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں۔ بدقسمتی سےہمیں قومی خزانہ جس حالت میں ملا ہے جو میری اس خواہش کو پورا کرنے کے قابل نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1516703626563133448
https://twitter.com/x/status/1516704031200223232
انہوں نے مزید کہا کہ ماہِ رمضان کے دوران اپنے تنگدست اہلِ وطن کی مشکلات کو کچھ کم کرنے کے لیے میں نے پنجاب میں 10 کلو آٹے کی قیمت 550روپے سے کم کر کے 400روپے اوررمضان بازار/یوٹیلیٹی سٹورز میں چینی 75 روپے سے کم کر کے 70 روپے فی کلو کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عثمان بزدار نے وزیراعظم کے اس بیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں شروع کیے گئے رمضان بازار پیکج پر اپنی پھٹیاں لگانا بند کریں صوبے کے 317 رمضان بازاروں میں اب تک سستے آٹے کے 15لاکھ سے زائد تھیلے عوام کو فراہم کیے جاچکے ہیں، جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے 8 ارب روپے کے رمضان پیکج کے تحت دیگر اشیاء ضروریہ بھی سستے داموں پر دستیاب ہیں ۔
https://twitter.com/x/status/1516712160914726912
عثمان بزدار نے شہباز شریف کو یاددلایا کہ آپ کا دعویٰ چینی 55 روپے،گھی 200 روپے، آٹا 35 روپے فی کلو، پیٹرول 70 روپے فی لیٹر اور ڈالر 100 روپے پر لانے کا تھا اب بھاشنوں سے عوام کا پیٹ نہ بھریں اور عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں۔
https://twitter.com/x/status/1516717574897250308
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10buzdarjawadshehba.jpg