
بھارت نے پنجاب سیکٹر میں پاکستانی سرحد کے قریب جدید ترین دفاعی میزائل سسٹم نصب کرنا شروع کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے روسی ساختہ دفاعی سسٹم ایس-400 کی تنصیب شروع کردی گئی ہے، اس سسٹم کو آپریٹ کرنے کی صلاحیت رکھنےو الا بھارتی ایئر فورس کا پہلا اسکواڈرن پنجاب سیکٹر میں متعین کیا جارہا ہے۔
میزائل سسٹم کی تنصیب کیلئے بھارتی محکمہ دفاع سازو سامان کیلئے فضائی و سمندری راستے استعمال کررہا ہے، امکان ہے جس تیزی سے اس سسٹم کا سازوسامان منتقل کیا جارہا ہے بہت تھوڑے وقت میں یہ عمل مکمل ہوجائے گا، کہا جارہا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک ایس -400 کی پہلی کھیپ پہنچ جائے گی جس کے بعد صرف چند ہفتوں میں اسے باقاعدہ طور پر آپریشنل کردیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق یہ دفاعی سسٹم اس قدر جدید اور طاقتور ہے کہ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ چین کی جانب سے بھی کسی ممکنہ خطرے کو باآسانی بھانپ کر اس کا مقابلہ کرسکتا ہے، زمین سے فضا میں مار کرنےوالا یہ دفاعی میزائل سسٹم400 کلومیٹر تک دشمن کے طیاروں اور بحری جہازوں کو نشانہ بناسکتا ہے۔
یادرہے کہ یہ وہی دفاعی میزائل سسٹم ایس -400 ہے جس کی روس سے خریداری کے بعد امریکہ بھارت سے ناراض ہوگیا تھا، تاہم بھارت نے امریکہ کی اس ناراضگی کو کسی خاطر میں لائے بغیر اس خریداری کا معاہدہ مکمل کیا بلکہ اپنے ایئر فورس کے افسران کو روس میں اس سسٹم کیلئے تکنیکی ٹریننگ بھی دلوائی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5indias400ps.jpg