بھارت میں ہم جنس پرستوں کی شادی، اہلخانہ اور دوستوں کی شرکت

same-msarriage-11.jpg


بھارت میں ہم جنس پرستوں کی شادی، اہلخانہ اور دوستوں کی شرکت

تفصیلات کے مطابق 8 برس قبل ڈیٹنگ ایپ پر پہلی بار ملنے والے بھارتی ہم جنس پرست جوڑے نے 8 سال کی ملاقاتوں کے بعد بالآخر شادی کرلی جس میں اُن کے اہل خانہ اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں 34 سالہ ابھے ڈانگے اور 31 سالہ سپریو چکربورتی نے شادی کرلی۔


اس انوکھی شادی کی تقریب میں پنجاب اور بنگال کی شادیوں والی روایتی رسومات ادا کی گئیں۔ ہم جنس پرست جوڑے نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں بھی پہنائیں اور دونوں کا ایک شاندار ولیمہ بھی ہوا۔



اس شادی کی تقریبات میں مہندی ، ہلدی اور سنگیت کی تقاریب بھی منعقد کی گئی تھیں۔ اس جوڑے نے مہمانوں کو بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات ایک ہم جنسوں کیلئے مختص ڈیٹنگ ایپ پر 8 سال قبل ہوئی تھی اور تب سے وہ ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔

ga1y11.jpg

g1123.jpg

gy22.jpg

gy2113.jpg


انہوں نے کہا اس مضبوط تعلق کی بنیاد پر اہل خانہ نے دونوں کے درمیان اس رشتے کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور اس طرح ہم نے اس رشتے کو قانونی حیثیت دی۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top