بھارت میں چپل کی مدد سے نقل کا انوکھا واقعہ: کئی امیدوار پکڑے گئے


امتحانوں میں نقل کے حوالے سے آپ نے بہت سے واقعات سنے ہوں گے لیکن بھارت میں پیش آنے والا یہ واقعہ اپنی نوعیت کا اب سے انوکھا واقعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں اساتذہ کے لیے امتحان کا انعقاد کیا گیا کیونکہ راجستھان میں بطور استاد ملازمت کے حصول کے لیے امیدوار کا ریٹ (ٹیچر اہلیت ٹیسٹ) پاس کرنا لازمی ہے۔

گزشتہ روز منعقد ہونے والے امتحان کے لئے ساڑھے 16 لاکھ امیدوار تھے جبکہ امتحان میں نقل کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے گئے تھے، امتحان کے پیش نظر ریاست کے متعدد اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔


اس دوران نئے اور انوکھے طریقے سے نقل کرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں نقل کے لئے امیدوار نے چپل کا استعمال کیا، نقل کرنے کے لیے بنائے گئے اس انوکھے چپل میں بلوٹوتھ ڈیوائس نصب ہے، امتحان کے ہال میں داخل ہونے کے بعد امیدوار اس بلوٹوتھ ڈیوائس کو اپنے کان میں ڈالتا ہے۔

یہ بلوٹوتھ ڈیوائس مرکز کے باہر بیٹھے شخص کے موبائل سے جڑا ہوا ہے جو اسے کاپی کروانے میں مدد کرتا ہے، اس انوکھی چپل کی قیمت سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ اس چپل کی قیمت 6 لاکھ روپے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بلیو ٹوتھ اسکن کلر کے منی ائیر فون کے طور پر امیدوار کے پاس موجود تھا جس کے ذریعے امتحان ہال کے باہر بیٹھا شخص مدد فراہم کررہا تھا۔

یکانیر کی ایس پی پریتی چندرا نے بتایا کہ اس معاملے میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی چپل ریاست بھر میں تقریبا 25 لوگوں کو فروخت کی گئی ہے۔ جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ 40 افراد تک پولیس پہنچ گئی ہے جس میں ایک پولیس افسر بھی ملوث ہے۔

اس سے قبل چپل میں بلیوٹوتھ کے ذریعے نقل کا پہلا واقعہ اجمیر میں رپورٹ ہوا جس کے بعد پولیس نے ریاست کے مختلف حصوں سے نقل کرتے طلبہ کو گرفتار کیا۔
 

Back
Top