
بھارت دشمنوں سے لڑنے کیلئے مصنوعی ذہانت سے چلنے والی فوج تیار کررہا ہے، یہ دعویٰ ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے
برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت خطے میں اپنے بڑے دشمنوں سے لڑنے کیلئے مصنوعی ذہانت سے چلنے والی فوج تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، بھارت نے مصنوعی ذہانت کے منصوبوں پر تقریبا 50 ملین پاؤنڈز خرچ کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے، اس رقم میں سے زیادہ تر حصہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والی فوج پر خرچ کیا جائے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ایک مشین کی شکل کا روبوٹ سپاہی تیار کیا گیا تھا جو اپنی مرضی سے بندوق چلاسکتا ہے، اس تجربے کے بعد اب بھارتی بحریہ سمندر میں ان مقامات پر مقابلےکیلئے آبی روبوٹ سپاہی تیار کرنے کی کوشش کررہی ہے جن مقامات پر انسان نہیں پہنچ سکتے۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ایسے منصوبے مکمل کرنے کیلئے بھارت کو 50 ملین پاؤنڈز سے تقریبا 30گنا زیادہ رقم خرچ کرنا ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8indiaaikjsaiarmy.png