
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے ملک میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے ظلم وستم پر کہا کہ اگر یہ مہم اسی طرح چلتی رہی تو ملک میں خانہ جنگی بھی ہو سکتی ہے۔
بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو پسماندہ اور بے کار بنایا جا رہا ہے، مسلمانوں کو کچلا جائے گا تو وہ لڑیں گے، مسلمان اپنےگھر، خاندان اور بچوں کا دفاع کر رہے ہیں، مسلمانوں کے خلاف اسی طرح مہم چلتی رہی تو بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔
اداکار نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خون خرابے اور نسل کشی پر مکمل خاموشی کے سوال پر کہا کہ مودی کو کسی کی کوئی پروا نہیں ہے، مودی نسل کشی کی دھمکیاں دینے والوں کو ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب نصیرالدین شاہ نے بھارت میں ہونے والے ظلم اور ناانصافی پر آواز اٹھائی ہو بلکہ اس سے قبل کئی مواقعوں پر وہ اپنی رائے کا اظہار کرچکے ہیں جس پر انتہا پسند ہندوؤں نے انہیں بھارت چھوڑ کر پاکستان تک جانے کی دھمکی دے دی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/naseer-shah.jpg