
بالی وڈ کے فنکار پاکستانی گانوں کو کاپی کرنے کے لیے اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں اور کم و بیش ایسا ہوا ہے کہ کسی گانے کا کریڈٹ دیا گیا ہو، معروف پاکستانی گیت نگار عاصم رضا کے گیت 'بول کفارہ' کو بھی بھارتی گلوکار جوبن نوتیال اور نیہا ککٹر نے کاپی کر لیا، عاصم رضا نے دونوں گلوکاروں کو 'دھوکے باز' قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف گیت نگار عاصم رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں بھارتی گلوکاروں جوبن نوتیال اور نیہا ککٹر کو تقنید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا گانا بول کفارہ چرایا ہے۔
حال ہی میں معروف گلوکار جوبن نوتیال اور نیہا ککڑ نے اپنا تازہ گانا ’دل غلطی کر بیٹھا ہے‘ ریلیز کیا ہے، جس پر پاکستانی گیت نگار نے بھارتی گلوکاروں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے اپنے نئے ریل گانے کی دھن پاکستانی ڈرامے کے OST ‘بول کفارہ کیا ہوگا’ سے چوری کی ہے۔
عاصم رضا نے ٹویٹ کیا کہ الحمدللہ میں اب تک کے سب سے بڑے پاکستانی نغمہ نگاروں میں شامل ہوں جن کے گانوں کی کاپی کی جارہی ہے۔ انہوں نے ٹی سیریز ، نیہا کاکڑ ، جوبن نوتیال کو بھی ٹیگ کیا اور انہیں دھوکے باز کہہ کر پکارا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1441413936713138192
واضح رہے کہ پچھلے ہفتے بھارتی گلوکار دھوانی بھانوشالی نے اپنا تازہ ترین گانا ’مہندی‘ ریلیز کیا ہے جو پاکستانی لیجنڈری گلوکار عالمگیر کے ’گاگر‘ سے نقل کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/rzX4NVg.jpg