بھارتی پارلیمان میں راہول گاندھی کی فلائنگ کِس؟ خواتین آگ بگولا ہوگئیں

rahul-ghandi-india-aa.jpg


بھارتی پارلیمان کے ایوان زیریں لوک سبھا میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کی فلائنگ کِس کیا دی خواتین آگ بگولا ہوگئیں،لوک سبھا میں نریندر مودی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران راہول گاندھی نے خواتین ارکان کی جانب دیکھتے ہوئے فلائنگ کِس کی۔

راہول گاندھی کے خطاب کے دوران حکومتی ارکان نے لوک سبھامیں شورشرابا مچایا جس پر اسپیکر انہیں خاموش کراتے رہے،راہول گاندھی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال ہونے کے بعد گزشتہ روز پہلی بار لوک سبھا پہنچے اور تقریر کی، انہوں نے ریاست منی پور میں جاری فسادات پر مودی حکومت پر کڑی تنقید کی۔

بھارتی لوک سبھا میں حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوسرے روز کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار پر سخت تنقید کے ساتھ انہیں غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی آج تک منی پورنہیں گئے کیونکہ ان کیلئے منی پور بھارت نہیں،منی پور کو بی جے پی نے دو حصوں میں تقسیم کر کے توڑ دیا ہے، منی پور کے لوگوں کو مارکر بھارت کا قتل کیا ہے، آپ محب وطن نہیں غدار ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1689293595277504512
بھارت کی حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی رہنما سمرتی ایرانی نے راہول گاندھی پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے خواتین مخالف قرار دیا، سمرتی ایرانی نے کہا راہول نے غیر مہذب عمل کیا، پارلیمنٹ میں فلائنگ کِس کا عمل غلط ہے، یہاں خواتین بھی بیٹھی ہوتی ہیں۔

خواتین ارکان کانگریس رہنما بھی پیچھے نہ رہیں، راہول گاندھی کی حمایت میں میدان میں آگئیں، شیو سینا کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے کہا راہول نے تقریر کے بعد پیار سے ایسا کیا، آپ نفرت کے اتنے عادی ہیں کہ محبت کی نشانی نہیں سمجھتے۔

سمرتی ایرانی کے الزام کے جواب میں کانگریسی رہنما نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی اراکین پارلیمنٹ کو بھائی بہن کہتے ہیں ان کا اشارہ کسی مخصوص شخص کی جانب نہیں تھا۔

منی پور میں 3 مئی سے جاری فسادات میں 160اب تک سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ فسادات کے معاملے پرمودی کی خاموشی پر حکومت کو اپوزیشن اتحاد کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے۔
 

Back
Top