بھارتی ٹیم پاکستان آئے تو ہماری ٹیم وہاں جائے گی: رمیز راجہ کا دو ٹوک اعلان

ramiz-raja-imrna-khan-pak-india-cr.jpg


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے واضح طور پر کہہ دیا کہ ہمارا موقف دو ٹوک ہے، بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے گا تو پاکستان ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائے گا۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سوال کیا اگر بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں اگر پاکستان شرکت نہیں کرے گا تو دیکھے گا کون؟ چیلنج کیا کہ اگر بھارت پاکستان کے بغیر ورلڈ کپ کروا سکتا ہے تو کروا لے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کے خلاف جارحانہ منصوبہ اپنائے گا۔

رمیز راجہ نے مزید کہا پاکستان کی کرکٹ ٹیم دنیا میں کارکردگی دکھا رہی ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ فائنل کھیلا ہے۔ پاکستان نے اربوں کے بزنس والی ٹیم کو دو بار شکست دی ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ سے ایشیاء کپ نہ کھیلنے کےحوالے سے تاحال بات نہیں ہوئی۔ ان سے جب بھی بات ہوئی تو دو ٹوک موقف کے ساتھ بات ہوگی۔

اس سے قبل ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا تھا کہ 2023 کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی،اگلے برس ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایک بار پھر متنازع بیان دیدیا،
انڈین ٹیم کو پاکستان میں سیکیورٹی ایشوز ہیں اس لیے بی سی سی آئی ٹیم نہیں بھیجنا چاہتا،ہربھجن سنگھ نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہمارے پاس پیسہ نہیں ہے۔

ہربھجن سنگھ نے کہا تھا ہمیں اپنی کرکٹ چلانے کے لیے بھارتی بورڈ کی طرف دیکھنا پڑتا ہے، ’’اگر ایشیاکپ میں بھارت پاکستان نہیں جاتا تو یہ ہمارا فیصلہ ہے آپ بھی ورلڈکپ کھیلنے نہ آئیں کس نے کہا ہے آپکو آئیں۔
 

Kam

Minister (2k+ posts)
Ramiz thanks for being nation's voice.

People should stop misquoting Ramiz statement about comparison of financial conditions of two boards.
 

IMIKasbati

Minister (2k+ posts)
Good news for najam shitty. Because ramiz will be removed by this imported government if he stays at this stated position. Let's hope that this imported government is removed by the people of Pakistan before the world cup.