
بھارتی ریاست اترپردیشن میں اتر پردیش میں بھارتی وزیر مملکت داخلہ کے قافلے میں شامل گاڑی نے کسان مظاہرین کو روند ڈالا، گاڑی کے کچلنے سے 4 کسان ہلاک جبکہ تصادم میں 4 کار سوار ہلاک ہو گئے۔
مودی سرکار کسان دشمنی میں اندھی ہو گئی، اتر پردیش کے شہر لیکھم پور میں بھارتی وزیر مملکت داخلہ کے کانوائے میں شامل گاڑی نے 4 کسان مظاہرین کو کچل دیا، کسانوں کی ہلاکت کے بعد تصادم کے نتیجے میں چار کار سوار بھی مارے گئے۔
مودی سرکارکے وزیر مملکت داخلہ اجے کمار مشرا نے کچھ دن پہلےکسانوں کو سدھر جاؤ ورنہ سدھار دینے کی دھمکیاں بھی دی تھی۔ اجے کمار مشرا نے کسانوں کےخلاف ایف آر درج کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
اس واقعے کے بعد بھارت میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
چندی گڑھ پولیس نے نوجوت سنگھ سدھو اور دیگر کانگریس ممبران کو حراست میں لے لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اپوزیشن رہنما نوجوت سنگھ سدھو، پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اس سے قبل پریانکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ بی جے پی کسانوں سے کتنی نفرت کرتی ہے، اگر وہ آواز اٹھائیں گے تو کیا انہیں گاڑی سے کچل دیں گےِ؟ راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ وہ اس قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/eljAl91.jpg