
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا سوشل میڈیا پر ایک بار پھرمذاق بن گیا، نریندرمودی اکثر ہی سوشل میڈیا پر مذاق بنے رہتے ہیں،اس بار تو حکومتی تشہیر کے لئے اس حد تک چلے گئے کہ یہ بھی بھول گئے کہ اتوار کے روز کونسا سکول کھلا ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نکی جانب سےآفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کچھ تصاویر شیئر کیں جن کے ساتھ کیپشن لکھا تھا کہ ”اپنے نوجوان دوستوں کے ساتھ پونے کی میٹرو بس پر سوار ہوں۔ " اس ٹوئٹر پوسٹ کے بعد تو گویا ٹوئٹر صارفین کو تفریح کا نیا سامان مل گیا اس کے بعد ٹوئٹرز نریندر مودی سے متعلق میمز سے بھرگیا۔
جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم اسکول کے بچوں کے ساتھ میٹرو سروس میں بیٹھے ہیں، تصاویر میں بچوں نے اسکول یونیفارم پہن رکھا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1500356924126433280
تاہم ان کی تشہیری مہم اس وقت مذاق بن گئی جب صارفین نے توجہ دلائی کہ اتوار کے روز کون سا اسکول کھلا ہوتا ہے۔
< https://twitter.com/x/status/1500365798665519109
ایک صارف نے تو ایک بچی کے مردانہ سائز جوتوں کی بھی نشاندہی کر دی۔
https://twitter.com/x/status/1500397798516473858
کسی صارف نے لکھا کہ پبلسٹی کے لیے ضروری ہے کہ اتوار کو بھی بچے یونیفارم میں ہوں۔
ایک اور صارف نے کہا کہ معذرت کے ساتھ مودی جی پونے کے تمام سکولوں میں اتوار کو چھٹی ہوتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1500373043452907520
ایک صارف نے تصویر پر لکھا کہ یہ نیا انڈیا ہے جہاں بچے اتوار کے روز بھی سکول جاتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1500520623847915521
اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کی زبان سے ادا ہونے والے الفاظ سوشل میڈیا پر مذاق بن کر رہ گئے تھے۔
نریندر مودی برہما کماری تنظیم کے زیر اہتمام پروگرام ”آزادی کے امرت مہوتسو گولڈن انڈیا“ سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے حکومت کی ”بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ“ مہم کا تذکرہ کیا تو اس دوران ان کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے ”بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ“ کے بجائے ”بیٹی پٹاؤ“ کہہ ڈالا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/modi1h1h121.jpg