PAINDO
Siasat.pk - Blogger
بھارتی فائرنگ،چار اہلکاروں سمیت 15 زخمی
بھارتی سکیورٹی فورسز نے مارٹر گولوں اور مشین گن کا استعمال کیا
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر واقع ایک گاؤں پر بھارتی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ سے پاکستان رینجرز کے تین اہلکاروں سمیت پندرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پنجاب پولیس کے حکام کے مطابق یہ واقعہ سیالکوٹ کے قریب سرحد پر سچیت گڑھ سیکٹر میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا۔
نامہ نگار ذوالفقار علی کے مطابق مقامی پولیس چوکی کے انچارج سب انسپکڑ مدثر یعقوب نے بی بی سی اردو کو فون پر بتایا کہ بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورسز نے رات کو مقامی وقت کے رات آٹھ بجے فائرنگ شروع کی اور یہ وقفے وقفے سے صبح دس بجے تک جاری رہی۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارتی سکیورٹی فورسز نے مارٹر گولوں اور مشین گن کا استعمال کیا۔ مدثر یعقوب کے مطابق بی ایس ایف نے عمراں والی میں واقع رینجرز کی چوکی کے ساتھ ساتھ اس گاؤں کے مکینوں کو بھی نشانہ بنایا۔
ان کے مطابق اس گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی رینجرز کے تین جوان اور ایک خفیہ ادارے کا اہلکار زخمی ہوا جبکہ تین مارٹر گولے رہائشی مکانات پرگرے جس کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں چھ سے زیادہ بچے بھی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشانات ہے۔