
غیر قانونی طور پر قابض بھارتی فورسز کی حراست میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو بھارت نے ظالمانہ کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردی فنڈنگ کیس کا مجرم قرار دیدیا۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق یاسین ملک سے ان کے مالیاتی تخمینے سے متعلق حلف نامہ بھی طلب کیا گیا ہے۔ یاسین ملک کی سزا سے متعلق عدالت 25 مئی کو سماعت کرے گی۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے اپنے بیان میں بھارت کی جانب سے یاسین ملک سمیت دیگر حریت پسند رہنماؤں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں پر کہا تھا کہ بھارت یاسین ملک کو ظالمانہ عدالتی کارروائی کے ذریعے انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بھارت کا ہر ریاستی ادارہ ہندوتوا سوچ پر عمل پیرا ہے، بھارت کشمیری نوجوانوں کا جھوٹے آپریشنز کی آڑ میں ماورائے عدالت قتل کر رہا ہے۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے یاسین ملک کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی کو رکوائے۔
مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے جذبہ حریت میں ایک انچ بھی کمی نہیں آئی ہے، غیور اور بہادر کشمیری نوجوان بھارت سے اپنا حق خودارادیت چھین کر رہیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/yasin-malik-kshmr.jpg