
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر شاہین شاہ آفریدی نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کے دوران میدان میں موجود تماشائیوں کی منفرد خواہش پوری کی، انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کی بولنگ کے سامنے بھارتی بلے باز ٹک نہیں پائے اور ایک کے بعد ایک پویلین پہنچ گئے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے پاکستان بمقابلہ اسکاٹ لینڈ میچ میں باؤنڈری کے پاس فیلڈنگ کے دوران شائقین کرکٹ نے شاہین شاہ آفریدی کے حق میں خوب نعرے بازی کی اور تماشائیوں نے ان کے سامنے انوکھا مطالبہ بھی رکھا۔ شاہین نے مداحوں کی خواہش پوری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بولنگ کے سامنے بھارتی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1457340768083980293
شاہین نے بتایا کہ کس انداز سے بھارت کے خلاف میچ میں انہوں نے کے ایل راہول، روہت شرما اور ویرات کوہلی کا شکار کیا تھا۔ انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین ایکشن کے ذریعے بتا رہے ہیں کہ بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول، روہت شرما اور کپتان ویرات کوہلی کیسے آؤٹ ہوئے۔
https://twitter.com/x/status/1457689747011293189
قومی فاسٹ بولر کے اس انداز پر تماشائی مزید پرجوش نظر آئے۔ خواہش پوری ہونے پر میدان میں موجود شائقین کرکٹ نے شاہین کے حق میں خوب تالیاں بھی بجائیں اور آفریدی، آفریدی کے نعرے بھی لگائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1afridact.jpg