
بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلوں میں گولڈمیڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے بیان میں بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشدندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گولڈ میڈل جیتنے اور 90 میٹرعبورکر کے نیا ریکارڈ قائم کرنےپر آپ کو بہت بہت مبارکباد ۔
انہوں نے ارشد ندیم کیلئے آئندہ مقابلوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیااورکہا کہ آپ کو آئندہ مقابلوں کیلئےآل دی بیسٹ۔

اس سے قبل ارشد ندیم نے بھی نیرج چوپڑا سے متعلق اپنےبیان میں کہا کہ نیرج بھائی انجری کی وجہ سے ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکے، اللہ انہیں صحت دے ،اس ایونٹ میں وہ ہوتے اور بھی مزہ آتا۔
ارشد ندیم نے کہا کہ میں اس سال ان کی ایونٹ میں کمی کو شدت سے محسوس کررہا ہوں،میں ان کے آئندہ مقابلوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔