بھارتی ایئرفورس کی حاضرسروس خاتون افسرکا ریپ،افسران کا متاثرہ خاتون پر دباؤ

2.jpg

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع کوئمبتور میں ایئرفورس ایڈمنسٹریٹو کالج کے کیمپس میں 28 سالہ حاضر سروس خاتون افسر کو 10 ستمبر کی رات جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ انڈین ایئر فورس کی متاثرہ حاضر سروس خاتون افسر اس ظلم کے خلاف ابھی تک انصاف نہیں حاصل کر سکی۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون افسر نے زیادتی کا الزام 29 سالہ فلائٹ لیفٹننٹ امیتش ہرمکھ پر لگایا ہے۔ خاتون کو جب ایئرفورس کی تحقیقات سے بھی انصاف نہ ملا تو اس نے مقامی پولیس کو 20 ستمبر کو درخواست دی۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو 26 ستمبر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔


خاتون افسر نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اس نے جب ایئرفورس کے ہسپتال سے میڈیکل میں اپنا الزام ثابت کرنے کا ارادہ کیا تو ڈاکٹر نے انہیں کہا کہ اس کیلئے تو "ٹوفنگرٹیسٹ" کرنا پڑے گا۔ جب کہ اس ٹیسٹ پر بھارتی عدالت کی جانب سے پابندی عائد ہے کیونکہ یہ متاثرہ فریق کی پرائیویسی کے حق کیخلاف ہے۔

خاتون نے بتایا کہ اسے کالج انتظامیہ کی جانب سے ان کی نجی زندگی سے متعلق نازیبا سوالات بھی کیے گئے، جس کے نتیجے میں ہونے والی کارروائی سے وہ غیر مطمئن تھیں۔ اس پر انتظامیہ نے کہا کہ اگر وہ اپنے ٹخنے کی چوٹ برداشت کر سکتی ہیں تو اس زیادتی کے درد کو بھی برداشت کر سکتی ہیں۔

انڈین ایئر فورس کی خاتون افسر نے بتایا کہ ان پر کالج کے کمانڈنٹ اور دیگر سینئر افسروں کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا کہ وہ اپنی شکایت واپس لے لیں۔
 

Back
Top