بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کے نئے ٹی وی کمرشل نے ہندو انتہا پسند تنظیموں کو غصہ دلادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ نے ایک ماہ قبل ایک ٹائر بنانے والی کمپنی کے ٹی وی کمرشل میں کام کیا جس میں وہ لوگوں کوسڑک پر پٹاخے پھوڑنے سے روکتے دکھائی دیتے ہیں۔
عامر خان کمرشل میں کہتے ہیں کہ گاڑی سڑک پر اور پٹاخے سوسائٹی کے اندر پھوڑیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جاسکے۔
یہ مفاد عامہ کا پیغام انتہا پسند ہندوؤں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے ایک رکن نے اپنا غصہ نکالنے کیلئے اشتہار بنانے والی کمپنی کو خط بھی لکھ ڈالا۔
بھارتی جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ آننت کمار ہیج نے ایڈورٹائزنگ کمپنی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ایسے اشتہارات کی وجہ سے ہندوؤں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے، ہم امید کرتے ہیں کمپنی مستقبل میں ہندوؤں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے ایسے اشتہارات بنانے سے گریز کرے گی۔
خیال رہے کہ ہندو ؤں کا ایک مذہبی تہوار دیوالی ہے جسے ہندو مذہب کے ماننے والے پٹاخے پھوڑ کر مناتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aamir-khan-ads121.jpg