بھارت،پاکستان نا آیا توپاکستان بھی سیریز کھیلنے بھارت نہیں جائے گا،پی سی بی

PCB1.jpg


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہائبرڈ ہوسٹنگ ماڈل کو مسترد کرتا ہے۔ یہ اعلان آئی سی سی کے جمعہ کے اجلاس سے قبل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، پی سی بی نے اجلاس سے پہلے اپنا مؤقف دوٹوک انداز میں پیش کیا ہے اور کرکٹ کی عالمی باڈی کو واضح کر دیا ہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے حقوق کسی دوسرے ملک کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے بالکل بھی تیار نہیں ہے۔

پی سی بی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کو اس اہم مسئلے کا قابل عمل حل فراہم کرنے کا کہا گیا ہے، تاکہ تیاری کے لیے مزید وقت مل سکے اور حتمی فیصلے تک پہنچنا آسان ہو جائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ بات بھی واضح کی ہے کہ ایسا کیسا ممکن ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کا دورہ کرے جبکہ بھارتی ٹیم پاکستان آنے سے انکار کرے۔

چیمپیئنز ٹرافی فروری و مارچ 2025 میں پاکستان میں ہونے کا پروگرام ہے، لیکن بھارت کی جانب سے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کے باعث ٹورنامنٹ کے انعقاد میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل کی بار بار مخالف کرتے ہوئے اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا عہد کیا ہے کہ ایونٹ کی میزبانی صرف پاکستان میں کی جائے گی۔

آئی سی سی کی جانب سے جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں اس مسئلے کے بارے میں خدشات دور کرنے کی امید ہے، جبکہ پی سی بی نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی بھی فیصلے میں شفافیت اور مساوات کو برقرار رکھنا آئی سی سی کی ذمہ داری ہوگی۔​
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Acchi baat hai.
Dekhna hai agar PCB apni is baat par qaim rehta hai ya nahi.
Kiun ki Pakistan ko paisa to chahiay na.
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
In bhikariyon ki itni auqat nai hai, yeh Asim munir ka peshaab naqli mohsin sirf nehattay Pakistaniyon per zor chala saktha hai
 

Respect

Chief Minister (5k+ posts)
One thing is for sure without Pakistan team the champions trophy won't be the same.

Anyway the government of India doesn't want Pakistani team coming to India.
 

Back
Top