بڑی فائلوں کی آن لائن شیئرنگ اب ممکن ہے

USTADBONA

Senator (1k+ posts)
مختلف ویب سائیٹس اور سافٹ ویئرز کے استعمال سےکئی جی بیز کی فائلیں آسانی سےکسی بھی دوست کومنتقل کی جا سکتی ہیں

Secure-File-Sharing-Options.jpg


اکثر ہمیں بڑی آڈیو، ویڈیو یا ڈیٹا فائل بھیجنے کی ضرورت پیش آتی ہیں لیکن جب یہ بڑی فائلیں کمپریس کرکے ای میل سے بھیجی جائیں تب بھی ای میل انہیں آگے بڑھانے سے انکار کردیتی ہے۔ اس اہم مسئلے کو دیکھتے ہوئے ذیل میں بڑی فائلوں کی آن لائن شیئرنگ کے آسان طریقے بیان کئے جارہے ہیں ۔ ڈراپ باکس ایک مقبول ویب سائٹ ہے جس کے لیے آپ

https://www.dropbox.com/


پر جاکر فری اکاؤنٹ بناسکتے ہیں۔ اگرچہ یہ مکمل طور پر مفت میں دستیاب نہیں تاہم دو گیگا بائٹ تک کی فائلیں آپ مفت میں اسٹور اور دوسروں سے شیئر کرسکتے ہیں۔ اس سروس پر آپ ایک وقت میں ایک ٹیرابائٹ تک کی فائل بھی اسٹور کرسکتے ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو کچھ رقم ماہانہ ادا کرنی ہوگی ۔
فائل اپ لوڈ کرنے کے بعد اسے دیگر دوستوں سے شیئر کی جاسکتی ہے اور اس کے لیے ویب انٹرفیس میں شیئر بٹن دبانا ہوگا۔

اگر ڈراپ باکس کا ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کررہے ہیں تو شیئر کرنے کے لیے رائٹ کلک کیجئے۔ فون ایپ پرفائل کے بالکل برابر میں ڈراپ ڈاؤن ایرو پر ٹیپ کیجئے تو ایک مینو کھل جائے گا۔ اس پر آپ اپنے کانٹیکٹس فہرست سے نام منتخب کرسکتے ہیں اسکا ای میل ٹائپ کرسکتے ہیں جس کے بعد فوری طور پر ایک ای میل لنک کے ساتھ وصول کرنے والوں کو فائل شیئرنگ لنک مل جائے گا اور اسے ڈراپ باکس اکاؤنٹ بنانے کی کوئی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

اس لنک پر آپ پاس ورڈ یا مقررہ وقت کا آپشن بھی لگاسکتے ہیں۔اگر آپ کے پاس دو کمپیوٹر یا موبائل آلات ہیں تو ایک اکاؤنٹ سے دونوں پلیٹ فارم پر فائل کو ان سِنک یا شیئر کیا جاسکتا ہے۔

گُوگل ڈرائیو آزمائیں

https://www.google.com/drive/

گوگل ای میل اکاؤنٹ کی موجودگی میں آپ ازخود گُوگل ڈرائیو کے حقدار ہوجائیں گے جو 15 جی بی کی مفت اسپیس فراہم کرتی ہے۔ خواہ وہ ڈیسک ٹاپ کے لیے ہو یا ایپس کے لیے لیکن اگر آپ کو مزید بڑی فائلوں کے لیے جگہ درکار ہے تو صرف دو ڈالر ماہانہ میں آپ 100 گیگا بائٹس اسپیس خرید سکتے ہیں جبکہ 10 ڈالر میں ایک ٹیرابائٹ اور 100 ڈالر میں 10 ٹیرابائٹ کی جگہ حاصل کرسکتے ہیں۔

اس کے ذریعے آپ ایک وقت میں 5 ٹیرابائٹ کی فائل بھیج سکتے ہیں۔ویب انٹرفیس پر آپ شیئر بٹن دبا کر فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کا لنک اپنے دوست کے ای میل ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں۔ اس صورت میں بھی آپ کے دوست کو جی میل اکاؤنٹ یا گوگل ڈرائیو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ تاہم اگر وہ فائل پر آن لائن کام یا ایڈٹنگ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے وصول کنندہ کے پاس بھی گوگل ڈرائیو اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔ ڈراپ باکس کی طرح آپ دو یا اس سے زائد پلیٹ فارمز پر ایک ہی فائل کو شیئر اور ان سِنک کرسکتے ہیں۔

موزیلا سینڈ

https://send.firefox.com/

فائرفاکس براؤزر بنانے والی کمپنی موزیلا نے حال ہی میں موزیلا ’سینڈ‘ کا آپشن پیش کیا ہے جس کے ذریعے ایک گیگا بائٹ سے کم کی فائل با آسانی شیئر کرائی جاسکتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سینڈ کی سہولت نہ صرف فائرفاکس بلکہ ہر براؤزر کے لیے ہے۔

اس کے لیے کسی بھی براؤزر کے ’سینڈ ویب پیچ‘ کو کھولیں اور فائل ڈریگ کرکے اسے ونڈو پر چھوڑدیں یا فائل بٹن پر کلک کیجئے۔ یا تو 24 گھنٹے میں یہ لنک ازخود ختم ہوجائے گا یا پھر ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد وہاں سے غائب ہوجائے گا۔ تجزیہ کاروں نے موزیلا کے اس آپشن کی بہت تعریف کی ہے اور آپ اسے ضرور آزمائیں۔

مفت اور تیز، وی ٹرانسفر

https://wetransfer.com/

وی ٹرانسفر کے ذریعے آپ بہت تیزی سے بڑی فائلیں اپ لوڈ اور شیئر کرسکتےہیں۔ اس ویب سروس کے ذریعے آپ دو گیگا بائٹ تک کی فائل مفت میں شیئر کراسکتے ہیں جبکہ وی ٹرانسفر پلس کی ماہانہ فیس 10 ڈالر ہے اور 20 جی بی تک کی فائل شیئرنگ فراہم کرتا ہے۔ اس فائل کو پاس ورڈ سے محفوظ بنانے اور مخصوص وقت پر ایکسپائر ہونے کا آپشن بھی موجود ہے ۔

Source
 
Last edited by a moderator:

HamzaAfzal

MPA (400+ posts)
It is true that now you can share online big and huge files easily through different sources. It is only possible through the investment on youth as if we provide an opportunity to youth then they can perform extraordinarily well. There is so many welfare organization in Pakistan providing free scholarships to youth to make Pakistan proud.