
پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حصے بڑا اعزاز آ گیا، انہوں نے برطانوی رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور برطانوی فوجی اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار نے برطانیہ کی سینڈ ہرسٹ رائل ملٹری اکیڈمی میں ہونے والے 213 ریگولر کمیشننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف کیڈٹس سے گفتگو بھی کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔
رائل ملٹری اکیڈمی کے 213 ریگولر کورس میں برطانیہ کے علاوہ 26 ممالک کے 41 کیڈٹس نے بھی شرکت کی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے محمد عبداللہ اور کیڈٹ مجتبیٰ بھی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا حصہ ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ برطانوی کیڈٹس کے علاوہ 41 غیر ملکی کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہو رہے ہیں، پاس آؤٹ ہونے والے تمام کیڈٹس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ عصر حاضر کے چیلنجر سے نمٹنے کے لیے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں۔
آرمی چیف نے تقریب سے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، امید ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید بلندیوں پر جائیں گے۔
واضح رہے کہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈورسٹ عام طور پر صرف سینڈیرسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، جو برطانیہ کی متعدد فوجی اکیڈمیوں میں سے ایک ہے اور یہ برطانوی فوج کا ابتدائی تربیتی مرکز ہے۔ برطانوی فوج کے تمام افسروں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی مرد و خواتین کیڈٹس بھی اس اکیڈمی میں تربیت حاصل کرتے ہیں۔
خیال رہے دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے تھے، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف برطانوی فوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کے پہلے آرمی چیف ہیں جنہیں رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3bjwasandhrst.jpg
Last edited by a moderator: