
بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کے ایک سابق پرسنل اسسٹنٹ کے بینک اکاؤنٹ سے 400 کروڑ روپے نکل آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے ایک سابق اردلی جہانگیر عالم کے اکاؤنٹ سے 400 کروڑ روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد بنگلہ دیش کے مرکزی بینک نے جہانگیر عالم ، ان کی اہلیہ اور وزیراعظم سے متعلقہ دیگر کئی اداروں کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنےکے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
خبرسامنے آنے کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس معاملے پرردعمل دیا اور کہا کہ وہ میرے گھر میں کام کرتا تھا اور ایک چپڑاسی تھا، اب وہ اچانک 400 کروڑ روپے کا مالک بن گیا ہے۔
وزیراعظم کی پریس کانفرنس کے بعد جہانگیر عالم نے بی بی سی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پورے خاندان کے پاس اتنا روپیہ نہیں ہے، میں نےکوئی کرپشن نہیں کی، میرے پاس جو بھی اثاثے ہیں میں نے ان کو ٹیکس ریٹرن میں فائل کررکھا ہے۔
بنگلہ دیش بینک کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ نےوزیراعظم کی پریس کانفرنس کے بعد انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت جہانگر عالم اور ان کی فیملی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں، اینٹی کرپشن کمیشن کے وکیل خورشید عالم نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک چپڑاسی یا پرسنل اسسٹنٹ کے پاس سے اتنی بڑی رقم برآمد ہونا غیر معمولی واقعہ ہے، کمیشن اس معاملے کی چھان بین کرسکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6peejjenjahgiralam.png