بنگالی ہونا جرم؟ اے ون گریڈحاصل کرنیوالی صائمہ کا ڈاکٹر بننے کا خواب ادھورا

banglai1i1.jpg

مالی طور پر خستہ حالی کے باوجود بڑی محنت اور لگن کے ساتھ پڑھائی کرنے والی صائمہ دل میں ڈاکٹر بننے کا خواب لیے کوشش کرتی رہی مگر اتنی تگ ودو کے باوجود بھی اس کا بنگالی ہونا ایک طرح سے اس کا جرم بنا گیا اور ڈاکٹر بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

کراچی کی ایک چھوٹی بستی میں پیدا ہونے والی صائمہ پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بننا چاہتی تھی اسی لیے اس نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اے ون گریڈ حاصل کیا، مگر جب اپنے خواب کو پورا کرنے کیلئے قدم بڑھایا تو شناختی کارڈ کی ضرورت پڑ گئی اس کیلئے متعلقہ ادارے کو درخواست دی تو اسے شناختی کارڈ لینے کیلئے ایک یا دو ماہ نہیں بلکہ 5 سال لگ گئے۔

صائمہ نے انٹربورڈ کے امتحانات میں بھی اے ون گریڈ حاصل کیا اور انٹری ٹیسٹ میں بھی بہترین نمبر حاصل کیے مگر جب اس کا میڈیکل کالج میں داخلہ لینے کا وقت آیا تو عین اس وقت اس بیچاری طالبہ کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔


اے آر وائے نیوز نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یوں لگتا ہے جیسے اس ہونہار صائمہ کا بنگالی ہونا جرم بن گیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ انتھک محنت اور کوششوں کے باوجود بھی ڈاکٹر نہیں بن پائی۔
 

Spartacus

Chief Minister (5k+ posts)
It is really very cruel !!!!! ;(

She would be a positive input in society for sure .

“ If you can make a law that non graduate will be able to get the president post then why not make a law that such a talented person can also be a doctor “

#JusticeForSaima
 

Choudhry ji

Senator (1k+ posts)
Punjab Govt should help her ... she is born Pakistani & deserves to be have full rights ..social media should run campaign in her favor
 

Mikkix

Minister (2k+ posts)
Beghairty ha ka pakistan ab india per sawal karta hai. Dusro ko naseehat khud mian faseehat. Establishment k log akhir kab tak ye zulm karenge. Establishment aur hindutwa ma koi faraq batayega koi. Agar unko karachi ma rehne walay log nhi pasand to elan karde 1 bar. Kaha gaya 2 qoumi nazriya? Two nation theory has failed because of sons of soil.
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
کیا اس ملک میں سب ہی بیوقوف ہیں؟ تمام ممالک اپنی پوری کوشش کرتے ہیں اور اربوں ڈالر خرچ کرتے ہیں کہ مہاجرین پڑھ لکھ جائیں اور فارغ بیٹھ کر کھانے کی بجائے معاشرے میں کچھ کانٹریبیوٹ کریں۔ اگر پاکستان بنگالیوں کو شہریت نہی بھی دینا چاہتا تو شناختی کارڈ تو پھر بھی سب کو دینا چاہیئے۔ اور تمام مہاجرین کو تعلیم کی سہولت بھی دینی چاہیئے۔ کراچی میں دس بارہ لاکھ بنگالی ہیں کیا ان میں سے کوئی ایک لیڈر پیدا نہی ہو سکتا جو اپنی کمیونٹی کے لئے حقوق مانگ سکے۔ کیونکہ یہاں حقوق گریبان پکڑنے سے ملتے ہیں ویسے نہی۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
If Education and employment are made nationality free and are provided only on merit base then it will surely benefit the society.
 

Back
Top