بندر نے نوٹوں کی بارش کردی

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں اطلاعات کے مطابق ایک بندر نے چیڑ کے خوبصورت جنگل میں آنے والے سیاحوں پر کرنسی نوٹوں کی بارش کر دی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں چیڑ کےگھنے جنگل میں آنے والے سیاح ایک گھنٹے تک کرنسی نوٹ اکھٹے کر تے رہے۔
اطلاعات کے مطابق 10,000 روپے مالیت کے یہ بھارتی کرنسی نوٹ ایک قریبی گھر سے چوری کیے گئے۔
یہ بندر کھانے کی تلاش میں ایک گھر میں داخل ہوا تاہم اسے کھانے کو تو کچھ نہ ملا تو وہ یہ کرنسی نوٹ چرا کر لے گیا۔
اس واقعے کے عینی شاید امیت کنور کا کہنا ہے کہ یہ بندر اپنے ہاتھ میں کرنسی نوٹ پکڑ کر پہلے ایک ٹِن کی چھت بیٹھا رہا جس کے بعد اس نے ان نوٹوں کو ایک ایک کر کے لوگوں کی جانب پھینکنا شروع کر دیا۔
امیت کمار کے مطابق وہاں پر موجود لوگوں نے جیسے ہی ان کرنسی نوٹوں کو اکھٹا کرنا شروع کیا وہ بندر ایک درخت پر جا کر بیٹھ گیا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ بندر نے درخت سے بھی کرنسی نوٹوں کا بانٹنے کا سلسلہ جاری رکھا جس کے بعد متعدد افراد گرنے والے کرنسی نوٹوں کو پکڑنے کے لیے اس درخت کی جانب بھاگے۔
امیت کمار کا کہنا تھا کہ لوگوں کے شور کے بعد کرنسی چرانے والا بندر چیڑ کے گھنے درختوں کی جانب چلا گیا اور وہاں سے بھی کرنسی نوٹ پھینکتا رہا۔
ایک اندازے کے مطابق بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں تین لاکھ بندر ہیں اور اس کا دارالحکومت شملہ ایک عرصے سے جانوروں کے لیے جنت کی حیثیت رکھتا ہے۔
ہندوؤں میں بندر کو مقدس جانور خیال کیا جاتا ہے اور وہ اکثر ان کی پرورش کرتے ہیں۔
بھارت میں حالیہ برسوں کے دوران جانوروں کے انسانوں کے ساتھ تنازعات میں تیزی آئی ہے اور وہ فصلوں کو تباہ، کھانے کے لیے انسانوں پر حملے اور بچوں کو کاٹ رہے ہیں۔
تاہم ہماچل پردیش میں حکام نے بندروں کو ایک مصیبت قرار دیا ہے۔


http://www.bbc.com/urdu/regional/2014/09/140902_india_monkey_bank_notes_rwa

 
Last edited by a moderator:

Athra

Senator (1k+ posts)
بندر شائد خود کو نواز شریف سمجھ رہا ہو گا اور سیاحوں کو صحافی اور ٹی وی اینکر