
نو بال کے فیصلے پر پر نظرثانی کیوں نہیں کی گئی؟ سابق آسٹریلین کھلاڑی کا سوال
تفصیلات کے مطابق سنسنی خیز مقابلے کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے 160 رنز کا ہدف 6 وکٹو ں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کر کےپاکستان کو شکست دیدی۔ ویرات کوہلی کو میچ میں ناقابل شکست 82 رنز بنانے پر مین آف دی میچ حقدار قرار دیا گیا جبکہ میچ کے دوران بدترین امپائرنگ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر (آئی سی سی) پر تنقید کر رہے ہیں۔ سابق آسٹریلین کرکٹر بریڈ ہوگ کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ مبصرین کی جانب سے ایمپائر کے فیصلوں پر تنقید کی جا رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1584151060536786944
سابق آسٹریلین کرکٹر بریڈ ہوگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: نو بال کے فیصلے پر پر نظرثانی کیوں نہیں کی گئی؟ جب فری ہٹ پر کوہلی بولڈ ہو گئے تو پھر یہ ڈیڈ بال کیوں نہیں ہو سکتی؟
https://twitter.com/x/status/1584152858609393664
سینئر صحافی احتشام الحق نے بریڈہوگ کے ٹویٹر پیغام کے ردعمل میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر تنقید کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: انتہائی بری امپائرنگ!
https://twitter.com/x/status/1584149418374144000
سینئر صحافی ڈاکٹر نعمان اعجاز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: میرے خیال میں وہ نو بال نہیں تھی!
https://twitter.com/x/status/1584152911990652930
ایک اور سوشل میڈیا صارف ہارون نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: موہالی کرکٹ سٹیڈیم میں 2011 میں ڈی آر ایس سسٹم کے مطابق فیصلہ، میلبورن 2022ء میں نو بال کا فیصلہ، دونوں موقعوں پر دھوکہ کیا گیا!
https://twitter.com/x/status/1584154254897733633
ایک اور سوشل میڈیا صارف جہانزیب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: یہ کیسے نو بال ہو سکتی ہے جبکہ ویرات کوہلی واضح طور پر کریز سے باہر ہے اور اس کا گھٹنا جھکا ہوا ہے؟ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک مذاق ہے!
https://twitter.com/x/status/1584152150586056704
ایک پاکستانی کرکٹ شائق ارسلان نصیر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنے لکھا کہ: پاکستان نے بہترین کھیل کھیلا، انڈیا اور کوہلی نے بھی بہترین کھیل پیش کیا لیکن وہ نو بال نہیں تھی۔
https://twitter.com/x/status/1584149338661748736
صوبائی وزیر تیمور خان جھگڑا نے بھی نوبال کے فیصلہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: یہ نو بال نہیں تھی، ہو ہی نہیں سکتی!
https://twitter.com/x/status/1584182574259503105