بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 27 دہشتگرد مارے گئے

pak1.jpg

بلوچستان کے علاقے کچی میں سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 27 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ایک اہم ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی اور اس کا گھیراؤ کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید وضاحت کی کہ اس شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 27 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے اسلحے اور گولہ بارود کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد، فورسز اور بے گناہ شہریوں کے خلاف مختلف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے اور یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے انتہائی مطلوب تھے۔

سکیورٹی فورسز نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ سکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خلاف اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔​
 

Back
Top