
بارکھان میں پولیس نے کنوئیں سے خاتون سمیت3افراد کی لاشیں برآمد کرلی ، لاشیں خان محمد مری نامی شخص کی اہلیہ اور دو بیٹوں کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان میں کنوئیں سے خاتون سمیت3افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ تینوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جبکہ خاتون کے چہرے پر تیزاب ڈال کر اسے مسخ کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو شناخت کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال بارکھان منتقل کیا گیا ، جہاں خاتون سمیت تین افراد کی ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1627863898354331648
پولیس نے کہا کہ لاشیں خان محمد مری نامی شخص کی اہلیہ اور دو بیٹوں کی ہیں۔ جبکہ غمزدہ خان محمد مری کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو قتل کرکے لاشیں کنویں میں پھینکی گئی تھیں، اہلیہ اور بیٹے پانچ سال سے صوبائی وزیر سردار عبد الرحمان کھیتران کی نجی جیل میں قید تھے۔
https://twitter.com/x/status/1618616716627709952
متاثرہ شخص دعویٰ کیا ہے کہ مزید پانچ افراد صوبائی وزیر کی نجی جیل میں تا حال قید ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ مقتولین میں شامل خاتون وہی ہے جس نے سر پر قرآن رکھ کر اپنی اور اپنے بچوں کی جان بچانے کی اپیل کی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/blc-police-bk.jpg