بلوچستان: سوئی سے اغوا فٹ بالرز تاحال بازیاب نہیں کروائے جاسکے

sui-football-kidnape-n.jpg


بلوچستان کے علاقے سوئی سے اغوا کیے جانے والے فٹ بالرز کو تاحال بازیاب نہیں کروایا جاسکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوئی سے اغوا ہونے والے مقامی فٹ بال پلیئرز کی بازیابی کیلئے علاقے کی ناکا بندی کررکھی ہے، مغویوں کی بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی اداروں نے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے، تاہم ابھی تک مغویوں کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے سوئی میں ڈیرہ بگٹی سے سبی جاتے ہوئے جانی بیڑی کے قریب 6 مقامی فٹ بالرز کو اغوا کرلیا گیا تھا، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے مطابق کھلاڑیوں کو دہشت گردوں نے اغوا کیا ہے، مغویوں کی بخیریت واپسی کیلئے فرنٹیئر کور بلوچستان کی قیادت میں آپریشن جاری ہے، جلد بچوں کو بازیاب کروالیا جائے گا۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
بڑاہی بے وقوف تھا ایف اے پاس جاہل گدھا جس نے عقل سے کام ہی نہیں لیا
کسی بھی طرح نو مئی کے ڈرامے بلکہ سٹیجڈڈرامے میں اپنا نام لکھوا دیا ہوتا اسکی برآمدگی کے ساتھ ساتھ اسکے گھر کا ہر فرد برآمد بھی ہوجاتا اور پریس کانفرس بھی ہوجاتی اور لاتعلقی کا اعلان بھی
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
They can only kidnap ladies, children and buzurgs and they are good at that. Forget about they can do their duty as mandated to them by the constitution of Pakistan i.e, to protect the lives and properties of the law abiding tax payors and harmless citizens of Pakistan.