بلدیاتی انتخابات،وزیراعلی خیبرپختونخوا کا پی ٹی آئی کی شکست پر ردعمل

6mehkhankcm.jpg

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو بڑی شکست کا سامنا، وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کو نہ صرف کئی علاقوں میں اپ سیٹ شکست ہوئی بلکہ حریف جماعت جے یو آئی ف اس سے آگے بھی نکل گئی، ایسے میں جب وزیراعلی کے پی محمود خان سینیٹ کی جنرل نشست پرضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لیےصوبائی اسمبلی پہنچے تو صحافیوں نے ان سے پی ٹی آئی کے الیکشن میں پیچھے رہ جانے کے حوالے سے سوال کیا، "آخر پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کیوں ہار رہی ہے"۔

اس موقع پر وزیر اعلی محمود خان بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کو سسٹم کا حصہ قرار دیدیا اور کہا کہ ہار جیت سسٹم کا حصہ ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے جس کے نتائج کا سلسلہ تاحال جاری ہے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک55 حلقوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں جن میں جمیعت علمائے اسلام ف سب سے زیادہ 19 تحصیلوں سے کامیاب ہونے والی پارٹی بن گئی ہے۔

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف 14 تحصیلوں سے کامیاب ہوئی جبکہ8 آزاد اور عوامی نیشنل پارٹی کے بھی 7 امیدوار فتح یاب ہوچکے ہیں۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) صرف 3تحصیل کونسل کی نشستوں پر کامیاب ہوئی اور جماعت اسلامی 2 تحصیل کونسل کی نشستوں پرکامیاب ہوئی ہے۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
What an honest CM, who is not aware why he lost election?
PMIK must replace him with Aatif if PTI wants to won next election.
 

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
This is good wake up call so they can now start connecting with the people on the local level