
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں ڈفرز کے ساتھ ڈیل کرکے وزیرخارجہ نہیں بنا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج عاصمہ ہوتیں تو مجھ سے پوچھتی کی ڈینجرس ڈفر سے ڈیل کر کے وزیر خارجہ تو نہیں بنے تو میں خوشی سے عاصمہ کو یقین دلاتا کہ ایسا نہیں ہے
اسد عمر نے سوال اٹھایا کہ بلاول اپنی گزشتہ روز تقریر میں کسے ڈفرز کہہ رہے تھے؟
https://twitter.com/x/status/1584390660890628096
دلچسب بات یہ ہے کہ بلاول عاصمہ جہانگیر کی برسی میں شریک تھے ، عاصمہ جہانگیر جو انسانی حقوق کی علمبردار اور اسٹیبلشمنٹ کی سخت مخالف سمجھی جاتی تھیں انہوں نے اپنی موت سے کچھ سال قبل ایک ٹاک شو میں جرنیلوں کو ڈفرز کہا تھا۔
عاصمہ جہانگیر نے کہا تھا کہ جرنیل ڈفر ہوتے ہیں، اگر انکی پالیسی پر چلتے رہے تو ملک کسی جگہ پر نہیں جائے گا۔
بلاول کے ڈینجرس ڈفرز والے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے عاصمہ جہانگیر کا کلپ شئیر کیا اور کہا کہ پہلے آپ عاصمہ جہانگیر کو سنیں وہ کن کو ڈفر کہتی تھی اور اب آپ پاکستان کے وزیر خارجہ کی گفتگو سنیں یعنی بلاول بھٹو پاکستان کا وزیر خارجہ ہوتے ہوئے تائید کر رہا ہے کہ فوجی ڈفر ہوتے ہیں اسی لیے عاصمہ جہانگیر کے ڈفر کہنے کا حوالہ دیا
https://twitter.com/x/status/1584222770715467776 https://twitter.com/x/status/1584277857601478656
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/duffer1112.jpg