
وزیر خارجہ بلاول بھٹو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلیے نیویارک میں موجود ہیں، بلاول بھٹو واشنگٹن سے نیویارک پہنچے ہیں، قیاس آرائیاں کی جارہی ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو واشنگٹن میں اہم شخصیت سے ملاقات ہوئی ہے،
میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق وزیر خارجہ کے براہ راست نیو یارک پہنچنے کی بجائے واشنگٹن میں ان کے قیام کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں جن کی وزارت خارجہ یا پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کوئی و ضاحت سامنے نہیں آئی۔
لندن میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے سےسامنے آنے والی اطلاعات کےمطابق بلاول بھٹو گزشتہ صبح واشنگٹن پہنچے تھے، جہاں سے وہ بذریعہ کار نیو یارک روانہ ہوگئے جس کی وجہ سفارتخانے کے حکام کے مطابق یہ بتائی گئی کہ ازبکستان سے براہ راست نیویارک کی پرواز وزیر خارجہ سے چھوٹ گئی تھی۔
دوسری طرف تین روز قبل واشنگٹن اور نیو یارک میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو مقامی قائدین کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی چیئرمین نے اپنے پروگرام میں آخری لمحات میں تبدیلی کر دی ہے اب وہ نیویارک آنے کی بجائے واشنگٹن جائیں گے اس حوالے سے بعض قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں جسے اقوام متحدہ میں پاکستان مشن نے مسترد کر دیا ہے۔
ان قیاس آرائیوں میں دعویٰ کیا گیا تھا وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں کسی اہم شخصیت سے ملاقات کی ہے،نیویارک میں بلاول بھٹو نے اپنی منصبی ذمہ داریوں کے حوالے سے مصروف دن گزارہ، نیویارک میں ان کی ناروے کے ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bilawal-bhutto-imp-meet.jpg
Last edited by a moderator: