بغیر اجازت دوسری شادی سے متعلق ہائیکورٹ نے اہم قانونی نکتہ طے کر دیا

lhc-2nd-marriage.jpg

لاہور ہائیکورٹ میں ایک ایسا مقدمہ زیر سماعت آیا جس میں بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر ملزم کے برادرنسبتی نے اس کے خلاف 2011 میں مقدمہ درج کرایا جس کے 2سال بعد اس جرم پر ایک اور مقدمہ درج کرا دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ دوسری شادی پر مقدمہ صرف پہلی بیوی ہی درج کرا سکتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نےغضنفر نوید کی درخواست پر 10صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر پر ایک ہی الزام پر دو مقدمات درج نہیں کرنے کا فیصلہ دیا، عدالت نے کہا کہ دوسری شادی کرنے والے شوہر کے خلاف صرف پہلی بیوی ہی مقدمہ درج کروا سکتی ہے۔

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر الزام لگا کر بردارنسبتی خلیل ابوبکر نے غضنفر نوید کے خلاف شرقپور میں 2011میں مقدمہ درج کروایا جبکہ بردار نسبتی خلیل ابوبکر نے یہ بھی الزام لگایا کہ غضنفر نوید نے دوسری شادی کے لیے جعلی اجازت نامہ بنایا جس کے غضنفر نوید کے خلاف دوسرا مقدمہ بھی 2013درج کرلیا گیا۔

اس اقدام کو درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ جسٹس امجد رفیق نے فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار 2013 سے انصاف کےلیے آسمان کی طرف دیکھ رہا ہے، ایک ہی جرم کو دوبارہ توڑ موڑ کر نیا مقدمہ درج کرایا گیا۔ مقدمہ اس نے درج کرایا جو متاثرہ فریق ہی نہیں تھا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ حالانکہ قانون کے مطابق بغیراجازت دوسری شادی کرنے والے شوہر کے خلاف صرف پہلی بیوی مقدمہ درج کرواسکتی ہے، ماتحت عدالتوں کے پاس مقدمہ خارج کرنے کے اختیارات نہیں ہیں۔ یہ عدالتیں صرف پولیس رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ خارج کرسکتی ہیں۔

دوسری شادی سے متعلق سننے کا اختیار صرف فیملی کورٹ کو ہے، دوسری شادی سے متعلق تمام پہلوؤں اور مسائل کو صریحاً فیملی کورٹ دیکھے گی۔ ہمارے معاشرے میں معصوم لوگوں پر جھوٹےالزام لگانا بڑھتا جا رہا ہے، قانون کے مطابق اگرحقائق تقریباً ایک جیسے ہیں تودوسری ایف آئی آر کی اجازت نہیں۔ عدالت نےغضنفر نوید کے خلاف درج ایف آئی آر کالعدم قرار دے دی۔
 
StarTrooper

MPA (400+ posts)
؛"اسلامی" جمہوریہ پاکستان میں ایک سے زائد شادی کرنا جرم زنا جتنی مرضی چاہوں کرو۔
agar ziada shadion se zana rukta hai tu pher tu aurton ko bhi zaidia shadion ki ajazat honi chahiy. Kahen app yeh tu nahi samajty ky zana sirf mard kerta hain?
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
agar ziada shadion se zana rukta hai tu pher tu aurton ko bhi zaidia shadion ki ajazat honi chahiy. Kahen app yeh tu nahi samajty ky zana sirf mard kerta hain?
ایک سے زائد شادی سے زنا رک جاتا تو شریعت میں زانی کی سزا مقرر نہیں ہوتی. مادر پدر آزاد معاشرے نے بھی خواتین کو ایک سے زائد شادی کی اجازت نہیں دی

میں نہیں سمجھتا کے صرف مرد زنا کرتے ہیں​
 
Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
ایک سے زائد شادی سے زنا رک جاتا تو شریعت میں زانی کی سزا مقرر نہیں ہوتی. مادر پدر آزاد معاشرے نے بھی خواتین کو ایک سے زائد شادی کی اجازت نہیں دی

میں نہیں سمجھتا کے صرف مرد زنا کرتے ہیں​
Unhon nay mard ko bhi 1 say zaid shadi ki ijazaat nhi di.
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
challo unhon nay dono ko 1 ki ijaazat di hay, barabari tou rakhi hay na, hamary bhi dono ko 4,4 ki ijaazat day detay, kiya majboori hay?
کسی مجبوری کے تحت انہوں نے خواتین کو ایک سے زائد شادی کی اجازت نہیں دی

ہماری مجبوری، شریعت نے اس کی اجازت نہیں دی​
 
Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
کسی مجبوری کے تحت انہوں نے خواتین کو ایک سے زائد شادی کی اجازت نہیں دی

ہماری مجبوری، شریعت نے اس کی اجازت نہیں دی​

unhon nay barabari rakhi hay, dono ko 1,1 ki ijaazat di hay, humny mard ko 4 aur aurat ko 1 ki ijaazat di hoi hay , kiyon? Ya mard ko bhi 1 pay paband karayn ya aurat ko bhi 4 ki ijaazat dayn
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
unhon nay barabari rakhi hay, dono ko 1,1 ki ijaazat di hay, humny mard ko 4 aur aurat ko 1 ki ijaazat di hoi hay , kiyon? Ya mard ko bhi 1 pay paband karayn ya aurat ko bhi 4 ki ijaazat dayn
برابری دونوں کو ایک سے زائد شادی کی اجازت دے کر بھی کی جا سکتی تھی. مرد کو ایک سے زائد شادی نا کرنے کا پابند کرکے ہی برابری کیوں قائم کی​
 
Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
برابری دونوں کو ایک سے زائد شادی کی اجازت دے کر بھی کی جا سکتی تھی. مرد کو ایک سے زائد شادی نا کرنے کا پابند کرکے ہی برابری کیوں قائم کی​
jesay bhi di, iss bat ko sarahayen k unho nay barabari di, aur iss baat pay aaayen k hum nay barabari nhi di
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
jesay bhi di, iss bat ko sarahayen k unho nay barabari di, aur iss baat pay aaayen k hum nay barabari nhi di
جیسے بھی برابری دی، خواتین کو ایک سے زائد شادی کی اجازت نہیں دی

مرد کو ایک زائد شادی کی اجازت اور خاتون کو ایک شادی کا پابند ہم نے نہیں شریعت نے کیا ہے!؛​
 
Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
جیسے بھی برابری دی، خواتین کو ایک سے زائد شادی کی اجازت نہیں دی

مرد کو ایک زائد شادی کی اجازت اور خاتون کو ایک شادی کا پابند ہم نے نہیں شریعت نے کیا ہے!؛​

Sir kiya app Quran ka koi aisa reference day saktay hayn jo aurat ko 1 shadi pay paband karta ho?
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Sir kiya app Quran ka koi aisa reference day saktay hayn jo aurat ko 1 shadi pay paband karta ho?
سر آپ یہ سوال سپریم کورٹ یا اسلامی نظریاتی کونسل سے کریں تو آپ کی طرف سے بہترین اقدام ہو گا​
 
Back
Top