برطانیہ میں میری بریت پاکستان کی فتح ہے،کیس سےمیری عزت میں اضافہ ہوا،شہباز

14%D9%85%D8%B9%D8%B1%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%AA%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%DB%8C%D8%AA%D8%A7%D9%86%DA%A9%DB%8C%20%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B9%DB%8C%D8%AA.jpg

وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہے کہ عمرا ن خان سر سے پاؤں تک مکار آدمی ہے، برطانیہ میں کیس سے میری عزت میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ برطانیہ کے دوران وزیراعظم نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کا جھوٹ قوم کے سامنے آرہا ہے، انہوں نے جو میرے خلاف جو بیانیہ بنایا وہ جھوٹ پر مبنی تھا۔


انہوں نےمزید کہا کہ عمران خان نے میرے خلاف ہر حربہ استعمال کرنے کی کوشش کی، میرے خلاف نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک سے شواہد اکھٹے کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہیں ناکامی ہوئی، کیس میں میری بریت پورے پاکستان کی فتح ہے ، اس کیس سے میری عزت میں اضافہ ہوا ہے، سابق وزیراعظم ایک محسن کش آدمی ہیں اللہ کی پکڑ ضرور ہوگی۔

سکاٹش فرسٹ منسٹر سے ملاقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ملاقات بہت اچھی رہی، عنقریب سرمایہ کاری کانفرنس بلارہے ہیں جس میں ایجوکیشنل، ٹریڈ اور ٹیکنیکل ایجوکیشن سے متعلق تعاون پر غور کیا جائے گا۔